وزارت خزانہ

مارچ کے مہینے کے ٹیکس دہندگان اپنے بقایا جی ایس ٹی کی ادائیگی  کرنے کے لئے قانونی طور سے منظور شدہ اپنے کریڈٹ کھاتے میں  دستیاب  ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کا  استعمال کرنے کے لئے  آزاد ہیں

Posted On: 21 MAR 2021 11:58AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21مارچ 2021/میڈیا کے کچھ حلقوں میں  اس طرح کی غیر تصدیق شدہ  رپورٹیں آئی ہیں  کہ  اشیا اور خدمت ٹیکس  (جی ایس ٹی) ،کچھ افسران غیر متوقع  مواصلات ذرائع جیسے   فون کال  ، واہٹس اپ اور میسج کے ذریعہ  ٹیکس دہندگان کو  نقد میں   زیادہ سے زیادہ ٹیکس  ادائیگی کو   پورا کرنے کے لئے   کہہ رہے ہیں  تاکہ   رواں مالی سال    کے   جی ایس ٹی محصول   ذخیرہ   کے ہدف کو    یقینی بنایا جاسکے۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ نہ تو حکومت ہند اور نہ ہی     سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ایکسس اینڈ کسٹمز ( سی بی آئی سی)   نے  اپنے  حلقے میں اس طرح کی کوئی بھی ہدایت  جاری نہیں کی  ہے۔  لہذا  ٹیکس دہندہ مارچ میں    ادائیگی    کرنے والے   اپنے جی ایس ٹی ادائیگی کے لئے کریڈٹ کھاتوں میں  دستیاب  ان پٹ ٹیکس  کریڈٹ کا استعمال کرنے کے لئے آزاد ہیں، جیسا کہ   قانونی طور پر   انہیں  اجازت دی گئی ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2847

 


(Release ID: 1706462) Visitor Counter : 162