وزارت دفاع

21 مارچ 2021 کو ہندوستانی بحریہ کی سب سے باوقار اکائی آئی این اے ایس 310 ڈائمنڈ جوبلی منائے گی

Posted On: 20 MAR 2021 2:27PM by PIB Delhi

گوا میں واقع ہندوستانی بحریہ کی ایک سمندری ٹوہی (اسکواڈرن) نیول ایئر اسکواڈرن (آئی این اے ایس) 310 دی کوبراز بروز 21 مارچ کو اپنی ڈائمنڈ جوبلی منائے گا۔ 21 مارچ 61 کو فرانس کے ہائی ریس میں کمیشن کیاگیا اسکواڈرن کے پاس ہندوستانی بحریہ کی سب سے باوقار اکائی ہونے کا فخر حاصل ہے۔

آئی این اے ایس 310 نے 1961 کے بعد سے کئی آٖپریشنوں میں ملک کے لئے غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں اور سمندری ساحل پر روزانہ نگرانی آپریشن کو انجام دینے کا کام جاری ہے۔ اسکواڈرن نے 1991 تک ایلز طیارہ کو اڑایا اور بعد میں ساحل پر مبنی ڈورنیر 228 طیارے کو چن لیا۔

گزشتہ ایک سال میں کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران اسکواڈرن کے طیارے نے پورے ملک میں اڑان بھر کر اہم میڈیکل (طبی) سامان کی سپلائز کی ہے اور علاج کرنے والی ٹیموں اور علاج سے متعلق سازوسامان کو لانے، لے جانے کا کام بھی کیا ہے۔ ان کاموں کے لئے تقریباً 1000 اڑانیں بھری ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix1FS1N.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix2GU4G.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix3FK25.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix4RQDT.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix5E9S1.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix64053.jpeg

......................

 

 

  ش ح، ح ا، ع ر

20-03-2021

                                                                                                                U-2809



(Release ID: 1706378) Visitor Counter : 161