وزارت دفاع

رانی کھیت (اتراکھنڈ) میں بھارت ازبکستان فوجی تربیتی مشق 'ڈسٹلک' اختتام پذیر

Posted On: 19 MAR 2021 4:50PM by PIB Delhi

1۔ مسلسل 10 دن چلنے والی بھارت ازبکستان مشترکہ علاقائی تربیتی مشق ڈسٹلک کا دوسرا ایڈیشن جمعہ 19 مارچ 2021 کو اختتام پذیر ہوا۔

10 مارچ 2021 سے شروع ہونے والی اس مشترکہ مشق میں شہری منظر نامے میں انتہا پسندی/ دہشت گردی کی انسدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کے استعمال کی مہارت پر پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس مشق نے دونوں ملکوں کے فوجیوں کو پائیدار پیشہ ورانہ اور سماجی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع بھی فراہم کیا۔

3۔ سخت فوجی تربیت کے بعد دونوں افواج کی مشترکہ مشق اختتام پذیرہوئی، دونوں ممالک کی افواج نے مشق کے دوران دہشت گرد گروہوں پر اپنی جنگی طاقت اور غلبے کا مظاہرہ کیا۔ اختتامی تقریب میں دونوں ملکوں کے نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اعلی عہدیداروں نے مشق کی پیشہ ورانہ تکمیل پر اطمینان اور شکریے کا اظہار کیا۔

4۔ مشق کے دوران پیدا ہوئی باہمی صلاحیت اور ٹیم اسپرٹ مستقبل میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کو مزید مستحکم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H85V.jpg

***

ش ح۔ ع ا۔ م ف۔

U. No. 2788



(Release ID: 1706233) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Malayalam