وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن III کی ملاقات
Posted On:
19 MAR 2021 8:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 19 مارچ ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن III نے آج صبح وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ سکریٹری آسٹن نے وزیر اعظم کو صدر بائیڈن کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین پرتپاک اور قریبی تعلقات کا خیرمقدم کیا ، جس کی جڑیں جمہوریت کے مشترکہ اقدار ، تنوع اور قوانین پر مبنی نظام کے تئیں عہد بستگی سے وابستہ ہیں۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین منصوبہ جاتی شراکت داری کے لئے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا اورہند – امریکہ تعلقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر دفاع آسٹن سے صدر بائیڈن کو ان کی جانب سے نیک خواہشات پیش کرنے کی درخواست کی۔
وزیر دفاع آسٹن نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے امریکی حکومت کے جاری عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ہند بحر الکاہل کے خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے منصوبہ جاتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لئے امریکہ کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-2795
(Release ID: 1706194)
Visitor Counter : 231
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam