سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
وہیکل اسکریپنگ پالیسی، سبھی اسٹیک ہولڈرس کیلئے فائدے مند ہے:گڈکری
Posted On:
18 MAR 2021 4:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی:18،مارچ، 2021:سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ ‘‘نئی وہیکل اسکریپنگ پالیسی سبھی اسٹیک ہولڈرس کیلئے فائدے مند صورتحال پیش کرے گی’’۔ جمعرات کو پارلیمنٹ میں گاڑی اسکریپنگ پالیسی کا اعلان کرنے کے بعد ٹرانسپورٹ بھون میں صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا،‘‘اس پالیسی کے نتائج سیکورٹی، ایندھن کی کھپت میں کمی اور آلودگی جیسے پہلو شامل ہوں گے’’۔
انہوں نے کہا ‘‘اس پالیسی میں جرمانے جیسے کسی چیز کی تجویز نہیں ہے اور یہ غریبوں کے مفاد میں ہے’’۔ گاڑی اسکریپنگ پالیسی کے فائدے کو اجاگر کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا ‘‘ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں سے کچے مال کا استعمال کرنے کے سبب نہ صرف نئی گاڑیوں کی قیمت میں کمی آئے گی بلکہ ان کے دیکھ ریکھ کی لاگت بھی کم ہوگی اور اس سے اس سیکٹر میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی’’۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے ڈیڑھ دو سالوں میں ملک میں تقریباً 100 وہیکل اسکریپنگ مرکز عمل میں ہوں گے اور ان کی تعداد بڑھتی رہے گی۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیر خزانہ اور ریاستوں سے نئی گاڑی کی خریداری پر ساز وسامان اور خدمات ٹیکس میں چھوٹ دینے کی گزارش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکریپنگ پالیسی سے ونٹیج کاروں کو باہر رکھا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سڑک نقل وحمل کی وزارت نے کار کے ایکونومک ماڈل میں اضافی سیکورٹی کے طور پر ایئربیگس رکھنے کو لازم کردیا ہے۔
جناب گڈکری نے اس پالیسی کو کچرا اور معلومات کو دولت میں تبدیل کرنے والا قرار دیا۔
*************
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 2730
(Release ID: 1705955)
Visitor Counter : 127