نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

بھارت ،کثیر جہتی نظام کوفروغ دینے اور حکمرانی کے بین الاقوامی ڈھانچہ کو جمہوری بنانے میں یقین رکھتا ہے: نائب صدرجمہوریہ



بھارت، پوری دنیا میں کووڈ-19 سے بچاؤ کےلئے ملک میں ہی تیار کردہ ویکسین سپلائی کرکے ’’دنیا کا ادویہ سازی کامخزن‘‘ بن گیا ہے: نائب صدر جمہوریہ

عالمی امن کے لئے تمام ملکوں کی یکساں اورپائیدار ترقی لازمی ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدرجمہوریہ نے جمہوری حکمرانی کو تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) پر زور دیا

آئی پی یو کے صدر جناب دوارتے پاچیکو نے اپ راشٹرپتی نواس جاکر نائب صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 15 MAR 2021 6:43PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیانائیڈو نے آج اس بات پر زور دیا کہ بھارت کثیر جہتی نظام کو فروغ دینے او رحکمرانی کے بین الاقوامی ڈھانچہ کو جمہوری بنانے میں یقین رکھتا ہے۔ بین پارلیمانی یونین  (آئی پی یو) کے صدر جناب دوارتے پاچیکو کے ساتھ بات چیت کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے جمہوریت کے تئیں بھارت کے عزم اور سبھی کی شمولیت والی ترقی سے متعلق ایک مثالی نمونہ بننے کا اعادہ کیا۔ جناب دوارتے، نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کرنے اپ راشٹرپتی بھون گئے تھے۔  اور دنیا بھر کے بہت سے ملکوں کو کووڈ-19 سے متعلق طبی سازو سامان بھی فراہم کیا ہے اور اس عالمی وبا سے نمٹنے میں مدد کرنے کی غرض سے کئی ملکوں میں بھارت کی تیزی سے کارروائی کرنے والی ٹیمیں متعین کی گئی تھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت نے اس قسم کے بحران کےدوران ہمیشہ ایک ذمہ دار ملک کا کردار ادا کیا ہے ۔ ہماری تشویش زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچانے پر تھی۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ بھارت 1949 سے ہی آئی پی یو کے ساتھ سرگرم طور پر منسلک رہا ہے، جناب نائڈو نے خواہش ظاہر کی کہ آئی پی او ان امور پر توجہ مرکوز کرے جن سے جمہوری حکمرانی کو تقویت فراہم ہوتی ہو اوراسے دوطرفہ امور کےلئے ایک فورم بننے سے  گریز کرنا چاہئے۔

 عالمی امن کے فروغ میں بھارت کے کردار کو نمایاں کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے امن اورجمہوریت کو ایک اہم عنصر قرار دیا جس پر جدید سماج قائم ہیں۔ اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ دنیا بھر میں تشدد نے بہت سے شکلیں اختیار کرلی ہیں اور دہشت گرد اورانتہاپسند تنظیموں سے امن اور سلامتی کو ایک سنگین خطرہ درپیش ہے، جناب نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ امن، تمام ملکوں کی یکساں اور پائیدار ترقی کے لئے ایک لازمی عنصر ہے۔

اس بات چیت کے دوران راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب دیش دیپک ورما، نائب صدرجمہوریہ کے سکریٹری ڈاکٹر آئی وی سبا راؤ اور سرکردہ افسران بھی موجود تھے۔

******

ش  ح ۔ع م۔ ف ر

U-NO.2574



(Release ID: 1705040) Visitor Counter : 113