جل شکتی وزارت
جل شکتی کے مرکزی وزیر نے سبھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آبی وسائل کے وزراء کے ساتھ جل جیون مشن کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا
ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کےذریعے بڑھے ہوئے جل جیون مشن جے جے ایم بجٹ کے مؤثر استعمال کیلئے روڈ میپ جاری
جناب شیخاوت نے پینے کے پانی کی معیاری جانچ، نگرانی اور مانیٹرنگ کیلئے فریم ورک جاری کیا، جے جے ایم کیلئے پانی کے معیار کیلئے ایم آئی ایس کا بھی اجراءکیا
Posted On:
13 MAR 2021 5:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی:13،مارچ، 2021:
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے سبھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیہی پانی کی سپلائی کے وزراء کے ساتھ ایک ویبینار کی صدارت کی اور 2024 تک ہر ایک دیہی کنبے کو نل کے ذریعے پانی کنکشن فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت کے ایک اہم پروگرام جل جیون مشن کے تحت کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس ورچوول کانفرنس میں جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ، ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری جناب پنکج کمار، ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائرکٹر جناب بھارت لال بھی موجود تھے۔
مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ ‘ہر گھر جل’ صرف ایک بار کا بنیادی ڈھانچہ بنانے کا پروگرام نہیں ہے۔ یہ صف اول کے کارکنان کی صلاحیت سازی، خواتین کو بااختیار بنانے اور گاؤں میں روزگار پیدا کرنے کے سلسلے میں ایک طویل مدتی راستہ طے کریگا۔ مرکزی وزیر نے پینے کے پانی کے معیار کی جانچ مانیٹرنگ اور نگرانی کیلئے فریم ورک جاری کرنے کے ساتھ ساتھ معیاری پانی کے بندوبست کیلئے اطلاعاتی نظام (ڈبلیو کیو ایم آئی ایس) کا بھی آغاز کیا۔ ڈبلیو کیو ایم آئی ایس آن لائن پورٹل اور موبائل ایپ میں پانی سے متعلق ایک مکمل خودکار ڈیٹا انتظام ہے۔ (فریم ورک دستاویز دینے کیلئے یہاں کلک کریں)
مرکزی بجٹ 22-2021 میں جل جیون مشن کیلئے بجٹ التزامات میں 21-2020 کے 11500 کروڑ روپئے سے 22-2021 میں 50011 کروڑ روپئے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جناب شیخاوت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لگ بھگ پانچ گنا بڑھے ہوئے جل جیون مشن کے بجٹ کے زیادہ مؤثر استعمال کیلئے فریم ورک بھی جاری کیا۔
ویبینار کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے کہا کہ 15اگست 2019 کو لال قلعہ کے فصیل سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے جل جیون مشن کے اعلان کے بعد سے ملک بھر میں اس مشن میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اب تک 3.77 کروڑ سے زیادہ دیہی گھروں میں نل کے ذریعے پانی کا کنکشن فراہم کرایا گیا ہے۔ کُل ملاکر 7 کروڑ سے زیادہ دیہی خاندان (36.5فیصد) کو اب اپنے گھروں میں صاف پینے کا پانی ملنا شروع ہوگیا ہے۔ ایک تہائی سے زیادہ دیہی گھروں میں نلوں کےذریعے پینے کے قابل پانی مل رہا ہے۔ جناب شیخاوت نے کہا کہ 52 ضلعوں، 670 بلاکس، 42100 پنچایتوں اور81123 گاؤں میں رہنے والے ہر ایک کنبے کو اب اپنے گھروں میں نل کے ذریعے پانی کی سپلائی یقینی کی جارہی ہے۔
جل شکتی کے مرکزی وزیر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کیسے 21-2020 میں کووڈ 19 سے پیدا چیلنجوں کے باوجود مشن کے مؤثر نفاذ کیلئے ضروری بنیاد رکھی گئی۔ جیسا کہ پورا ملک دھیرے دھیرے عام حالات میں لوٹنے کی کوشش کررہا ہے جل جیون مشن دیہی علاقوں میں نل کنکشن فراہم کرکے دیہی علاقوں میں محفوظ پینے کے پانی کے انتظام کیلئے کوشش کررہا ہے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے اس وقت کو یاد کیا جب ہریانہ میں ان کے گاؤں کی خواتین کو گھروں کے پاس پینے کے پانی کے ذرائع کی عدم دستیابی کے سبب مشقت کرنی پڑتی تھی اور دُکھ جھیلنا پڑتا تھا۔ جناب کٹاریا نے کہا کہ وہ اس مشن کا حصہ بن کر فخر محسوس کررہے ہیں کیوں کہ یہ ملک کی دیہی خواتین اور بچوں کی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی لارہا ہے۔
مرکزی بجٹ 22-2021 میں جل جیون مشن کے لئے بجٹ التزامات میں 21-2020 کے 11500 کروڑ روپئے سے 22-2021 میں 50011 کروڑ روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بجٹ اعلان کے فوراً بعدوزیراعظم جناب نریندر مودی نے 22-2021 میں جے جے ایم کے نفاذ کو رفتار دینے کے ذرائع پر تجاویز اور آراء طلب کرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر ، پالیسی سازوں اور مختلف شراکت داروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تھی۔ آج کا ویبینار وزیراعظم کے ذریعے جل جیون مشن پروگرام کے نفاذ کی صورتحال اور رفتار کا جائزہ لینے کیلئے 16فروری 2021 کو منعقدہ ورچوول کانفرنس کا ہی اگلا حصہ ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO2493
(Release ID: 1704699)
Visitor Counter : 220