وزارت آیوش
ایم ڈی این آئی وائی میں بین الاقوامی یوگا کے دن کیلئے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن پروگرام کی شروعات
Posted On:
13 MAR 2021 4:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی:13،مارچ، 2021:نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور آیوش کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے نئی دہلی کے مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) میں آج 13 مارچ 2021 کو صبح 7 بجکر 30 منٹ پر ساتویں بین الاقوامی یوگا کے دن کیلئے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن (الٹی گنتی) کی شروعات کی۔ تقریب کی صدارت آیوش کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پی کے پاٹھک نے کی۔
ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر آئی وی بساورادی نے اپنے خطاب کی شروعات میں معزز مہمان خصوصی اور دیگر معزز شخصیات کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے یوگا کے فروغ اور تشہیر کیلئے حکومت ہند کے تین اہم پہل کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 21 جون کو بین الاقوامی یوگا کا دن قرار دیا ہے۔ یونیسیکو نے یوگا کو انسانیت کی امرت، ثقافتی وراثت کے طور پر منظوری دی ہے اور یوگاسن کوایک مسابقتی کھیل قرار دیا ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں 2014 کے بعد سے یوگ کے پرچار میں تیزی آئی ہے۔
ایڈیشنل سکریٹری جناب پی کے پاٹھک نے کہا کہ یوگا نے انسانی جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار نبھایا ہے اور اس لئے یہ کووڈ-19 سے مقابلہ کرنے میں بیحد ضروری رول ادا کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ ملکر آیوش کی وزارت بین الاقوامی یوگا کے دن 2021 کے جشن کیلئے کئی سرگرمیاں لیکر آرہی ہے۔
وزیر موصوف نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یوگا ایک سافٹ پاور ہے اور اس نے ہندوستان کو بین الاقوامی برادری کے سامنے ایک خاص پہچان دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوگا میں روزگار کے مواقع کے وسیع امکانات ہیں۔ خاص پر یوگاسن کو ایک مسابقتی کھیل کے طور پر اعلان کرنے کے بعد۔ انہوں نے تقریب کے دوران موجود سبھی نوجوان طلباء اور یوگا کی مشق کرنے اور یوگاسنوں میں حصہ لینے کیلئے آن لائن موجودسبھی لوگوں سے اپیل کی۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی بے پناہ کوششوں کے سبب یوگا کے قبولیت کو اس حد تک بڑھایا گیا ہے کہ اسے ‘زندگی کے راستے’ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ایک ششماہی تحقیقی جریدہ یوگ وگیان کے پہلے ایڈیشن کا بھی اجراء کیا۔ جریدہ میں یوگ پیشہ وروں کے فائدے کیلئے شائع ہونے والے یوگ شاستر کے بارے میں بہت ہی معلوماتی سائنسی تحقیقی مضامین اور روایتی معلومات شامل ہیں۔
وزیر موصوف نے ایم ڈی این آئی وائی کے ذریعے کئے گئے لیہہ-لداخ کے یوگا معلموں کیلئے یوگا ری اورینٹیشن ٹریننگ پروگرام کو بھی شروع کیا۔ وزیر موصوف نے ایم ڈی این آئی وائی کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ یوگا اس ادارے کے ساتھ ایک طویل راستہ طے کریگا۔
پروگرام کے دوران بین الاقوامی یوگا کے دن کے ابھی تک کے سفر اور یوگا پر ایک مختصر پرزنٹیشن بھی پیش کیا گیا۔ 69 سال کے یوگا گرو جناب بال مکند سنگھ کے ذریعے پیش کیے گئے یوگا کو کافی سراہا گیا۔
آیوش کی وزارت میں ڈائرکٹر جناب وکرم سنگھ نے شکریہ کے کلمات ادا کیے اور نوجوانوں میں وزیر موصوف کی سادگی اور مقبولیت کا بھی ذکر کیا۔ یوگاسن کو ایک مسابقتی کھیل قرار دینے کیلئے وزیر موصوف کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے وزارت میں کاموں کی تقسیم میں بہتری کیلئے انتھک کوششوں کیلئے جناب پی کے پاٹھک، ایڈیشنل سکریٹری وزارت آیوش کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی۔ ٹیم ایم ڈی این آئی وائی کی ان کے ڈائرکٹر کی مؤثر قیادت میں کیے گئے کوششوں کی بھی ستائش کی گئی۔
ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائریکٹر کی قیادت میں 45 منٹ کاعام یوگا پروٹوکول براہ راست نشر کیا گیا۔ وزیر موصوف نے خود کووڈ-19 رہنما خطوط پر عمل کرنے کے بعد لگ بھگ 300 یوگا کے طلباء اور پُرجوش لوگوں کے ساتھ کامن یوگا پروٹوکول کی مشق کی۔ ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائرکٹر اس تقریب کی رہنمائی کررہے تھے۔
پروگرم کے دوران طلباء کے ایک گروپ کے ذریعے ایک یوگ فیوزن کا بھی اہتمام کیا گیا۔ 69 سال کے یوگ گرو جناب بال مکند سنگھ کے ذریعے پیش کیے گئے یوگا کو کافی سراہا گیا۔
اس انعقاد کا بنیادی مقصد کامن یوگا پرٹوکول کو وسیع پیمانے پر فروغ دینا تھا تاکہ قومی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ مل سکے۔ پروگرام کو ایم ڈی این آئی وائی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، آیوش سوشل میڈیا اور My Gov. کے ذریعے براہ راست نشر کیا۔
ایم ڈی این آئی وائی میں 100 دنوں کے کاؤنٹ ڈاؤن کے آغازکے بعد وزیر موصوف کی پریس بریفنگ
وزیر موصوف نے یوگا کو بین الاقوامی شناخت دلانے کیلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ 11دسمبر 2014 کو جنرل اسمبلی کے ذریعے اقوام متحدہ کی قرارداد بین الاقوامی یوگا کا دن منانے کی بنیاد بنی اور یہ سبھی کیلئے صحت اور خوشحالی کی حفاظت کرنے کیلئے یوگا کی صلاحیت پر زور دیتا ہے۔
وزارت کے مختلف پروگرموں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت آیوش ہندوستان میں بین الاقوامی یوگا کے دن کیلئے نوڈل وزارت ہونےکے سبب مختلف پروگراموں کی میزبانی کررہی ہے۔ مختلف اسٹیک ہولڈرس کے درمیان کئی پروگراموں کے ذریعے اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حصہ لینے کیلئے تحریک دی جارہی ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزارت 9 سے 11 اپریل 2021 کو چھ شہروں(احمد آباد،ایٹہ نگر، نئی دہلی، بھوپال، پنجم اور لیہہ) میں تین روزہ یوگ مہوتسو کا انعقاد کررہی ہے۔ اس پروگرام میں مختلف یوگا اسٹیک ہولڈرس اور یوگا گروؤں کی شراکت داری ہوگی۔ متعلقہ ریاست کے ساتھ تال میل کے ذریعے تیاری چل رہی ہے۔
وزارت نے ہندوستان اور دنیا بھر میں یوگا کا پیغام عام کرنے اور اس برس اپنی رسائی کو اور وسیع پیمانے پر بنانے کیلئے کئی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ موجودہ حالات میں یوگا کی مشق زیادہ اہم ہوگئی ہے کیوں کہ دنیا ایک مہلک بیماری سے اُبرنے کی جانب گامزن ہے۔ عوامی صحت ، احتیاطی دوا اور جسمانی و ذہنی دونوں سطح پر ذاتی طور پر دیکھ بھال پر زیادہ زور دیا جارہا ہے۔
بین الاقوامی یوگا کا دن منانے کیلئے مختلف آئی ٹی اثاثے کو تیا رکیاہے۔ سال بھر چلنے والا یوگا کلینڈر جاری کیا گیا ہے جو پورے ملک میں یوگا کے پروگراموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی نمستے یوگا ایپ بھی ڈیزائن کیا گیا ہے جو موبائل پر پورٹل کی طرح جانکاری دیگی۔ اسے مئی 2021 میں لانچ کیا جائیگا۔
انہوں نے آگے بتایا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این آئی این) پُنے نے ایک پائلٹ مہم شروع کی ہے۔ جس کے تحت مہاراشٹر میں 5600 سے زیادہ آشا کارکنان کو یوگا کے عام پروٹوکول پر تربیت دی جارہی ہے۔ این آئی این ان آشا کارکنوں کیلئے 13مارچ 2021 کو ایک کاؤنٹ ڈاؤن پروگرام منعقد کریگا۔
انہوں نے کہا کہ آیوش کی وزارت اور نوجوانوں کے اُمور اور کھیل کی وزارت مختلف سطح پر اشتراک کررہے ہیں اور یوگا کو فٹ انڈیا آندولن کا حصہ بنانے کیلئے ایک ابھیان بھی شروع کیا جائیگا۔ یہ دو مہینے کا ابھیان 21 اپریل2021 کو شروع کیا جائیگا۔ یوگا فٹ انڈیا موومنٹ کا ایک بڑا حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی وزارت چار مقامی کھیلوں کو بڑھاوا دے رہی اور اب پانچویں کھیل کے طور پر یوگا سن کو بڑھاوا دیا جائیگا۔
انہوں نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں مختلف ادارے یوگا کے پیغام کو آگے بڑھانے کیلئے وزارت کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ اس میں اہم یوگا ادارے، تجارتی ادارے مثلاً سی آئی آئی، فکی، ایسوچیم وغیرہ یوگا اورنیچروپیتھی کالجز اور دیگر اسٹیک ہولڈر شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شری رام چندر مشن، حیدر آباد آیوش کی وزارت کے تعاون سے اور پتنجلی یوگ پیٹھ ہری دوار، ایسوی وائی اے ایس اے-بنگلورو اور دیگر اہم اداروں کے اشتراک سے یوگا کے دن سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ ایک 100 دن کا پروگرام ہوگاجس کا موضوع ‘‘ایکتا اور بھلائی کیلئے یوگا’’ ہوگا۔ یہ پروگرام اقوام متحدہ کے عوامی اطلاعات کے محکمے (یو این ڈی پی آئی) کے ذریعے حمایت یافتہ ہے اور پورے ہندوستان کے علاوہ کئی ملکوں کا بھی احاطہ کریگا۔ سبھی اہم یوگا کے ادارے 14مارچ 2021 کو اس انعقاد میں تعاون فراہم کررہے ہیں۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:2491
(Release ID: 1704691)
Visitor Counter : 190