وزارات ثقافت

وزیر اعظم کل امرت مہوتسو کا افتتاح کریں گے اور احمد آباد میں سابرمتی آشرم سے پدیاترا کو روانہ کریں گے

Posted On: 11 MAR 2021 4:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 11 مارچ 2021: ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزاد چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل احمد آباد میں آزادی کا امرت مہوتسو کا آغاز کریں گے اور سابرمتی آشرم سے پدیاترا کو روانہ کریں گے۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی یاد میں کئی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آزادی کا امرت مہوتسو 12 مارچ 2021 سے 15 اگست 2022 تک چلے گا۔ انھوں نے مطلع کیا کہ ریاستی سرکاریں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے بھی 12 مارچ 2021 کو پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔

image001VQPL.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے 81 افراد کے ساتھ 12 مارچ سے 6 اپریل 1930 تک مشہور ڈانڈی پدیاترا کی تھی۔ کل وزیر اعظم جس پدیاترا کو روانہ کریں گے وہ احمد آباد میں سابرمتی آشرم سے نوساری میں ڈانڈی مقام تک کا 241 میل کا سفر طے کرے گی اور 5 اپریل 2021 کو 25 دن بعد اختتام پذیر ہوگی۔ پدیاترا میں 81 افراد حصہ لیں گے اور ڈانڈی کے ان کے راستے میں مختلف گروپ ان کے ساتھ چلیں گے۔

جناب پٹیل نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ پدیاترا کے 75 کلو میٹر کے پہلے مرحلے کی قیادت کریں گے ۔ جناب پٹیل نے کہا کہ حکومت نے آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کی  یاد میں امرت مہوتسو منانے کا فیصلہ کیا ہے آنے والے 75 ہفتوں میں 15 اگست 2022 تک ہفتہ وار پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہر ہفتے ایک پروگرام ہوگا۔ اس مہوتسو میں تمام لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے ان کی دلچسپی کے متعددپروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا جن میں ثقافت کی وزارت کا تعاون شامل ہوگا۔

****

U.No. 2427

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1704260) Visitor Counter : 233