وزارات ثقافت

جناب پرہلاد پٹیل آزادی کا امرت مہوتسوکے آغاز میں کل سابرمتی آشرم سے وزیر اعظم کے ذریعہ روانہ کی جانے والی ڈانڈی پدیاترا کی قیادت کریں گے

Posted On: 11 MAR 2021 5:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 11 مارچ 2021: ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت(آزاد چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل12 مارچ 2021 کو سابرمتی آشرم، احمدآباد سے شروع ہونے والی پدیاترا کی قیادت کریں گے جو بھارت کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو کا آغاز ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی پدیاترا کو روانہ کریں گے۔ جناب پٹیل شروع کے 75 کلو میٹرتک 81 سماجی کارکنوں کے ہمراہ پدیاترا میں شامل  ہوں گے اور اس کی قیادت کریں گے جو 16 مارچ کو گجرات کے ناڈیاڈ تک ہوگی۔ 1930 میں 12 مارچ کو گاندھی جی نے نمک قوانین کے خلاف 81 پدیاتریوں کے ہمراہ ڈانڈی مارچ شروع کی تھی۔

پدیاترا کے دوران وزیر ثقافت رات بسر کرنے کے طے شدہ مقام پر پدیاتریوں کے ساتھ رات گزاریں گے اور اگلے دن اسی جگہ سے پھر پدیاترا شروع ہوجائے گی۔ جناب پٹیل رات کے قیام کے مقام پر مقامی عوام سے ملیں گے۔12 مارچ کو سابترمتی سے شروع ہو کر یہ مارچ 16 مارچ کو ناڈیاڈ پہنچے گی۔ اسی طرح گجرات سے 81 نوجوانوں کا ایک گروپ بھی 12 مارچ کو سابرمتی سے پدیاترا شروع کرے گا اور یہ پدیاتری ڈانڈی تک جائیں گے۔

****

 

U.No. 2429

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1704257) Visitor Counter : 233