وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت اطلاعات ونشریات نے آزادی کا امرت مہوتسو کی کوریج کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے


جناب پرکاش جاوڈیکر دہلی سمیت 7 مقامات پر نمائش کا افتتاح کریں گے

Posted On: 11 MAR 2021 11:02AM by PIB Delhi

وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کے 75 سال کی تکمیل ایک تہوار ہوگا، جس میں جنگ آزادی کی روح، شہیدوں کو خراج عقیدت اور ہندوستان کی تعمیر کے تئیں ان کے عزم کا تجربہ کیا جائے گا۔آزادی کا امرت مہوتسومنانے کی قومی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کہا کہ اس تہوار میں سناتن بھارت کی عظمت کے ساتھ ساتھ جدید ہندوستان کی چمک کی جھلک ہوگی۔یعنی اس تہوار میں سادھو سنتوں کی روحانیت کے ساتھ ساتھ ہمارے سائنسدانوں کی صلاحیت اور طاقت کی روشنی بھی ظاہر ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان 75برسوں میں ہماری حصولیابیوں کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اگلے 25 برسوں کے عزم کا ڈھانچہ بھی پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ 75برسوں کاجشن منانے کے لیے 5ستون قائم کیے گئے ہیں:

  1. جدوجہد آزادی
  2. 75سال میں خیالات
  3. 75 سال میں حصولیابیاں
  4. 75سال میں اٹھائے گئے اقدام اور
  5. 75سال میں عزم

آزادی کا امرت مہوتسو یوم آزادی 2022 سے 75 ہفتے پہلے شروع ہوگا اور یوم آزادی 2023 تک جاری رہے گا۔اس کی شروعات 25 روزہ جشن سے ہوگی، جس کا آغاز 12 مارچ 2021 (ڈانڈی مارچ کی سالگرہ)کوہوگاجس کے تحت وزیراعظم جناب نریندر مودی گجرات میں افتتاحی  تقریب کا آغاز کریں گے اور اس کا اختتام 5 اپریل 2021 (ڈانڈی مارچ کا اختتام) کو ہوگا۔

وزیراعظم کے وژن کو پورا کرنے اور اس جشن کے ماحول کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے وزارت اطلاعات ونشریات نے ملک بھر میں ہونے والوں پروگراموں کی کوریج کا ایک وسیع پلان تیار کیا ہے۔

  1. دوردرشن نیوزاور نیوز سروسز ڈویژن گجرات کے افتتاحی پروگراموں کی لائیو کوریج مہیا کرائیں گے۔ اس کے بعد علاقائی نیوز اکائیاں ملک بھر میں ریاستی سطح پر منعقد کیے جانے والے پروگراموں کی کوریج فراہم کرائیں گی۔امرت مہوتسو پر وزیراعظم کی بات چیت اور اسپیشل پروگراموں کو دونوں اداروں کے ذریعہ نشر کیا جائے گا اور افتتاحی پروگراموں کے بعد قومی سطح کا ایک مجموعی پروگرام تیار کیا جائےگا۔
  2. بیورو آف آؤٹ ریچ کمیونی کیشن ریاستی /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کی شراکت داری سے آزادی کے 75 سال کی تھیم پر ملک بھر میں نمائش منعقد کرے گا۔بنیادی پروگرام کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ گاندھی نگر ک سابر متی آشرم میں کیا جائے گا۔دوپہر 12 بجے کے بعد ریاستی سطح کی کل 37 نمائشوں کا افتتاح اہم شخصیات کے ذریعہ کیا جائے گا۔ان نمائشوں میں ہندوستان کی جنگ آزادی کے اہم سنگ میل کو پیش کیا جائے گا جیسے کہ عدم تعاون کی تحریک، سول نافرمانی، بھارت چھوڑو تحریک وغیرہ جس میں ڈانڈی مارچ، مہاتما گاندی، نیتاجی سبھاش چندر بوس، سردار پٹیل اور تحریک کے دیگر لیڈروں پر توجہ مرکوز کی جائےگی جنہوں نے ہمارے ملک کے لیے قربانیاں دیں۔

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیگر13 مارچ 2021 کو مذکورہ 37 مقامات میں سے 6پر نمائش کا افتتاح ورچوئل طریقےسے کریں گے، جن کے نام درج ذیل ہیں:

  1. سامباضلع، جموں وکشمیر
  2. بنگلور،  کرناٹک
  3. پونہ، مہاراشٹر
  4. بھونیشور،اوڈیشہ
  5. موئیرانگ ضلع،بشنوپور، منی پور
  6. پٹنہ، بہار

جناب پرکاش جاوڈیکر 13 مارچ 2021 کو نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں بھی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

ان پروگراموں کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ تمام ریاستوں نے ان پروگراموں کے بارے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈانڈی مارچ کی سالگرہ پر 12 مارچ کو شروع ہونے والے پروگرام، جو تقریبا ڈھائی سال تک چلیں گے، پورے ملک میں جشن کا ماحول پیدا کریں گے۔

  1. پبلی کیشن ڈویژن تحریک آزادی کے فراموش کردیے گئے ہیرو، خواتین مجاہدین آزادی ، شمال مشرقی بھارت میں ہونے والی لڑائیاں اور وہاں  کے مجاہدین آزادی، لال قلعہ میں انڈین نیشنل آرمی کی ٹریننگ، تحریک آزادی میں پریس کا رول وغیرہ پر کتابیں شائع کرے گا۔ یہ اشاعتیں 2 سال کے اندر منظر عام پر آجائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ق ت۔ج ا)

U.NO. 2416

 

 



(Release ID: 1704093) Visitor Counter : 147