بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

نتن گڈکری نے MSMEکے مراکز ، توسیعی مراکز اور ادیم ایکسپریس کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا

Posted On: 10 MAR 2021 1:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 10 مارچ 2021: بہت چھوٹی چھوٹی اور درمیان صنعتوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے بدھ کو ورچوئل طریقےسے آندھرا پردیش میں وشاکھاپٹنم اور مدھیہ پردیش میں بھوپال میں دو ٹکنالوجی مراکز ، بڑے ٹکنالوجی مراکز کے تین توسیعی مراکز اور سات موبائل ادیم ایکسپریس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ اگر ملک کو تن سب سے بڑے مسائل۔ غریبی، بھکمری اور بے روزگاری پر قابو پانا ہے تو پھر ہمیں روزگار پیدا کرنے ہوں گے۔ انھوں نے علم کو دولت میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے آتم نربھر بھارت کے خواب کو شرمندۂ تعمیر کرنے کے لئے اضلاع کی سطح پر منصوبہ بندی کرنے کو کہا ۔ انھوں نے کہا کہ ٹکنالوجی مراکز کو مقامی صنعتوں کے ساتھ اشتراک، تعاون اور رابطے رکھنے چائیں۔

تحقیق اور اختراع میں ہندوستانی نوجوانوں کے وسیع امکانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ ’’ملک کے نوجوانوں کو دنیا سے روشناس کرنے، ان کی مدد کرنے اور انھیں اس کے لئے تیار کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔ جناب گڈکری نے کہا کہ حکومت کی تمام ایجنسیوں کو مل کر کسی جگہ کے سماجی واقتصادی منظرنامے کو تبدیل کرنے کے لئے تال میل سے کام کرنا چاہئے۔انھوں نے زور دے کر کہا کہ ملک میں خام مال، نوجوان اور ہنر مند کارکنوں کی صورت میں بے پناہ امکانات موجود ہیں اور حکومت تمام صنعتکاروں کی مدد کرنے کو تیار ہے اور ہمیں IIT،انجینئرنگ کالجوں اور سماج میں کامیاب افراد کا تعاون لینا چاہئے۔

MSME کے وزیر نے تمام ٹکنالوجی مراکز اور توسیعی مراکز کی کارکردگی کے آڈٹ پر زور دیا۔ انھوں نے تمام متعلقہ فریقوں سے کہا کہ وہ نظام کو نتیجہ خیز ، شفاف اور بدعنوانیوں سے پاک بتائیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے MSME کے وزیر مملکت جناب پرتاپ چندر سارنگی نے کہا کہ ڈھائی لاکھ کے قریب طلباء ان مراکز میں ٹریننگ حاصل کررہے ہیں اور ٹول روم میں عام ڈیزائن سے لے کر روبوٹکس تک سب کچھ ہوتا ہے۔موبائل ادیم ایکسپریس کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب سارنگی نے کہا کہ یہ موبائل وین گاؤوں میں جائیں گی اور لوگوں کو صنعت وکاروبار کے تمام پہلوؤں کی جانکاری دیں گی اور انھیں تربیت بھی دیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ان وینوں کے ذریعہ لوگ MSME کے بارے میں اچھی طرح جان سکیں گے۔

ملک بھر میں ٹکنالوجی مراکز اور توسیعی مراکز کے قیام سے MSMEوزارت کا خاص مقصد ٹکنالوجی مراکز کے نیٹ ورک کو زیادہ سے زیادہ ریاستوں اور خطوں تک پہنچانا ہے۔

اس بات کا تخمینہ لگایا گیا ہے کہ نئے ٹکنالوجی مراکز اور توسیعی مراکز کے قیام کے بعد چار لاکھ کے قریب اضافی تربیت یافتہ ہنر مند افراد سامنے آئیں گے اور ایک لاکھ MSME کو مدد دی جائے گی جس سے ملک میں صنعت کو ٹکنالوجی ، انکیوبیشن ، ہنرمندی اور مشاورتی مدد ملے گی جس سے MSME کی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔ نئے MSME سامنے آئیں گے اور ملک میں باروزگار/ بے روزگار نوجوانوں میں روزگار کی صلاحیت بڑھے گی۔

****

U.No. 2379

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1704012) Visitor Counter : 162