وزارت خزانہ

جی ایس ٹی معاوضے کو پورا کرنے کے لیے ریاستوں کو مالی امداد

Posted On: 09 MAR 2021 1:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،9مارچ ،2021، ریاستوں کو دیئے جانے والے اشیا اور خدمات کے ٹیکس (جی ایس ٹی) کے معاوضے میں کمی کو پورا کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے اکتوبر 2020 میں قرضہ دینے والا ایک خصوصی شعبہ قائم کیا تھا تاکہ اندازاً 1.1 لاکھ کروڑ روپئے کی کمی کے لیے رقم جٹائی جاسکے۔

یہ بات خزانے اور کارپوریٹ ا مور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

مزید تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت اس شعبے کے ذریعے ریاستوں  اور لجسلیٹو ا سمبلی رکھنے والےمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے 3 فروری 2021 تک 84000 کروڑ روپئے کی رقم قرض لے چکی تھی تاکہ اس رقم کو جی ایس ٹی معاوضہ فنڈ میں کافی رقم نہ ہونے کی وجہ سے معاوضہ جاری نہ کئے جانے کے سبب وسائل کے فرق کو پورا کرنے کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کی جاسکے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ قرضہ دینے وا لے خصوصی شعبے کے ذریعے جی ایس ٹی پر عملدرآمد کے سلسلے میں مالیے میں ہونے وا لے نقصان کو پورا کرنے کے لیے فنڈ فراہم کرنے کے علاوہ مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی معاوضے میں کمی کو پورا کرنے کی خاطر متبادل نمبر 1 کا انتخاب کرنے والی ریاستوں کو ان کے خالص جی ڈی پی (ای ایس ڈی پی) کے 0.50 فیصد کے برابر زائد قرضہ لینے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ تمام  ریاستوں نے متبادل نمبر -1 کے لیے اپنی ترجیح کا اظہار کیا ہے۔ اس انتظام کے تحت 28 ریاستوں کو 106830 کروڑ روپئے (جی ایس ڈی پی کے 0.50 فیصد کے برابر) فاضل رقم قرض کے طور پر لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

جی ایس ٹی معاوضے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سال 2020-21کے دوران ریاستی حکومتوں کو جو قرضے جاری کئے گئے ہیں اور 3 فروری 2021 تک زائد قرضے لینے کی جو اجازت دی گئی ہے اس کی ریاست وار تفصیل جدول میں دے دی گئی ہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2336



(Release ID: 1703622) Visitor Counter : 87


Read this release in: Telugu , English , Bengali , Punjabi