شہری ہوابازی کی وزارت
بریلی کے لئے پہلی پرواز کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا نئی پرواز آپریشن براہ راست دہلی کو بریلی سے جوڑتی ہے عالمی یوم خواتین کے موقع پر تمام خواتین پر مشتمل عملے کے ذریعہ افتتاحی پرواز
اُڑان کے تحت 325 راستے اور 56 ہوائی اڈے جن میں 5 ہیلی پورٹ اور 2 واٹر ایرڈرووم شامل ہیں، شروع کئے گئے
Posted On:
08 MAR 2021 1:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 ؍مارچ : شہری ہوابازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج دہلی سے نئی اپ گریڈ شدہ ترشول ملٹری ایئربیس، بریلی ہوائی اڈہ، اتر پردیش کے لئے پہلی پرواز کو روانہ کیا۔ محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور بریلی سے لوک سبھا کے رکن جناب سنتوش نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر تمام خواتین پر مشتمل عملے کے ذریعہ چلنے والی دہلی - بریلی افتتاحی پرواز کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے سے متعلق دہلی ہوائی اڈے پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ جناب پردیپ سنگھ کھرولا، سکریٹری، وزارت برائے شہری ہوا بازی اور جناب راجیو بنسل، سی ایم ڈی ایئر انڈیا نے ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں شہری ہو ا بازی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پاڑھی بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔ اس کے علاوہ شہری ہوا بازی کی وزارت اور ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے دیگر سینئر افسران نے ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں شرکت کی۔
حکومت ہند کی علاقائی کنکٹی ویٹی اسکیم ’اڑے دیش کا عام ناگرک‘ (آر سی ایس – اُڑان) کے تحت بریلی ہوائی اڈے کی جدید کاری ، تجارتی پروازوں کے لئے کی گئی ہے۔ پہلی پرواز کو ہری جھنڈی دکھانے کے ساتھ ہی یہ اڑان اسکیم کے تحت 56 ویں ہوائی اڈے سے پرواز کا آغاز ہے اور یہ لکھنؤ ، وارانسی، گورکھپور، کانپور، ہنڈن، آگرہ اور پریاگ راج کے بعد اترپردیش کا آٹھواں ہوائی اڈہ ہے، جہاں پرواز ں کی آمد و رفت شروع ہوئی ہے۔ اب لوگ بالکل آسانی کے ساتھ دہلی سے بریلی 60 منٹ میں بذریعہ پرواز جا سکتے ہیں۔ جب کہ اس سے پہلے وہ سڑک کے راستے 6 گھنٹے کا سفر کرنے کے لئے مجبور تھے یا بذریعہ ٹرین 4 گھنٹے کا سفر کرنے کے لئے مجبور تھے۔
ترشول ملٹری ایئر بیس ، بریلی کا تعلق ہندوستانی فضائیہ سے ہے اور عبوری طور پر شہری ہوا بازی کے کاموں کے لئے عمارتوں کی تعمیر کے لئے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو زمین حوالے کی گئی تھی ۔حکومت ہند نے عبوری شہری ہوا بازی کے کاموں کی تکمیل کے لئے اڑان اسکیم کے تحت 88 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی۔ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے 65 کروڑ روپے کی لاگت سے اس ہوائی اڈے کی جدید کاری کا کام کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال اڑان-4 بولی کے عمل کے دوران دہلی سے بریلی پرواز کے لئے الائنس ایئر کو منظوری دی گئی تھی۔ اس روٹ پر الائنس ایئر اے ٹی آر 72600ایئر کرافٹ کو لگائے گی، جس میں 70 سیٹوں کی کل گنجائش ہے۔
اڑان اسکیم کے تحت آج تک 325 روٹوں اور 56 ہوائی اڈوں بشمول ہیلی کاپٹر اور دو واٹر ایئروڈوم میں کام کاج شروع کیا گیا۔ عام لوگوں کے لئے کرایوں کو قابل رسائی رکھنے کے لئے، مرکز، ریاستی حکومتوں اور ہوائی اڈوں کے آپریٹرز کی جانب سے اڑان اسکیم کے تحت منتخب ایئرلائنسوں کو وابلیٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف) کی شکل میں مالی مراعات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ غیر ریزرو اور زیر ریزرو ہوائی اڈوں سے فضائی آپریشن کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
اس فضائی رابطے سے لاکھوں لوگوں کی خواہش پوری ہو گی، جو ناتھ نگری (اس خطے کے چاروں کونوں میں رہنے والے چار شیو مندروں- دھوپیشور ناتھ، مدنی ناتھ، الکھا ناتھ اور تریوتی ناتھ کے نام سے جانا جاتا ہے)، اعلیٰ حضرت، شاہ شرافت میاں اور خانقاہ نیازیا، زری نگری اور دیگر اہم تاریخی مقامات جیسے سنجاشیا (جہاں بدھ توشیتا سے زمین پر اترے)کے لئے بریلی کا سفر کرتے ہیں۔ یہ شہر فرنیچر بنانے کے علاوہ روئی ، اناج اور چینی کے کاروبار کا بھی ایک مرکز ہے۔ اس ہوائی رابطے سے بریلی اور اتر پردیش کی پوری ریاست کے لوگوں کی خواہش پوری ہو گی۔ اس خطے میں ہوائی فضائی رابطے کو بڑھانے کے علاوہ، فلائٹ آپریشنز سے تجارت، سیاحت اور مقامی معیشت کو اضافی فوائد حاصل ہوں گے ۔
فلائٹ کا نظام الاوقات درج ذیل ہے:
فلائٹ نمبر
|
روانگی کا وقت
|
پہنچنے کا وقت
|
فلائٹ نمبر 91701
|
08:55
|
10:00
|
فلائٹ نمبر 91702
|
10:25
|
11:25
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ ق ر
64U-22
(Release ID: 1703185)
Visitor Counter : 176