صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اشوک وہار کی دیپ مارکیٹ میں جن اوشدھی سنٹر کا افتتاح کیا


’’سرِدست ملک کے مختلف ضلعوں میں 7500 جن اوشدھی مراکز ہیں‘‘

’’تمام شہریوں کے لئے معیاری ، قابل رسائی اور مناسب قیمت والی طبی نگہداشت کے لئے عہد بستہ‘‘

Posted On: 07 MAR 2021 5:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 7 مارچ2021: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج جن اوشدھی دیوس کے موقع پر دیپ مارکیٹ، اشوک وہار میں ایک جن اوشدھی مرکز کا افتتاح کیا۔

مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ7 مارچ 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ اب سے ہر سال 7 مارچ کو جن اوشدھی دیوس منایا جائے گا۔ جس کا مقصد جینرک ادویات کا فروغ اور انھیں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے۔ اس سال تیسرے جن اوشدھی دیو کا موضوع ہے۔ ’’سیوا بھی روزگار بھی ‘‘جس کے تحت ادویہ سازی میں بامعنیٰ روزگار اور معاشرے کے ہر طبقے تک معیاری ادویات کی بہ آسانی فراہمی کو اجگر کرتا ہے۔

1.jpg

ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ آج جن اوشدھی ہفتے کی ایک ہفتے چلنے والی تقریبات کا اختتام ہے۔ یکم سے 6 مارچ 2021 کے دوران بہت سے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جن میں طبی کیمپوں کا اہتمام ، سنیٹری نیپکن کی تقسیم ، اور پدیاترائیں شامل ہیں اور ان کے ذریعہ جن اوشدھی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ مرکزی وزیر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انھوں نے ناگالینڈ کے حالیہ دورے میں مون میں جن اوشدھی کی دستیابی دیکھی۔ یہ ضلع شمال مشرق کے جغرافیائی اعتبار سے دور دراز علاقوں میں سے ایک ہے۔

2.jpg

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (PMBJP) کے اب تک کے سفر کے بارے میں تعطیل مناتے  ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ’’ اس اسکیم کے اولین  برسوں میں (2020تک) اسٹورز کی تعداد بڑھ کر 7300 ہوگئی۔ ملک کے تقریبا تمام اضلاع کا احاطہ کیا جاچکا ہے۔ آج سات مارچ 2021 کو سات ہزار پانچ سو واں مرکز شروع کیا گیا ہے ۔2024 تک ان اسٹورز کی تعداد بڑھا کر دس ہزار کرنے کے لئے ہم عہدبستہ ہیں‘‘۔ عوام پر جن اوشدھی مراکز کے اثرات اور بہت سے لوگوں کے لئے آمدنی کے ذریعہ کے طور پر اس کے اثر دار کو سراہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ہر مہینے ایک کروڑ سے سوا کروڑ کی تعداد میں عوام جن اوشدھی کیندروں سے دوائیں لے رہے ہیں۔ ان مراکز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ لوگ ان کیندروں کو پردھان منتری جی کی دوکان یا دوا کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ معیاری ، سستی جینرک دواؤں کی فراہمی کے علاوہ یہ اسکیم ملک کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کے لئے آمدنی کا اچھا ذریعہ ہے۔ پندرہ ہزار سے زیادہ لوگ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (PMBKL) کے مختلف مرحلوں میں براہِ راست ملازم ہیں یہ بات بھی قابل ستائش ہے کہ ایک ہزار سے زیادہ کیندر خواتین صنعتکاروں/ ادیہ سازوں کے ذریعہ چلائے جارہے ہیں۔

3.jpg

اس سال کے دوران PMBJP کو مستحکم کرنے کے حکومت کے عزم پرزور دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ نئے سال میں دو اقدامات کئے گئے ہیں۔ پہلا اقدام ہے اسکیم کو زیادہ مؤثر بنانے کے لئے رعایتی منصوبہ۔ اس کے تحت کیندر مالکان کو دیئے جانے والی رعایتوں کو موجودہ ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کیا گیا ہے۔ جوزیادہ سے زیادہ پندرہ ہزار روپے ماہانہ ہوگا۔

دوسرا اقدام 75 ایوش دواؤں کو PMBJP کی پیداواری اشیاء میں شمولیت ہے تاکہ کیندروں کو زیادہ سود مند بنایا جاسکے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 عالمی وباء کے دوران PMBJK کے رول کو اجاگر کیا اور اسکی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 عالمی وباء کے دوران PMBJK نے قوم کے لئے لازمی خدمات انجام دیں۔ تمام کیندروں نے اپنا کام کاج باقاعدہ طور پر جاری رکھا اور شہریوں کے لئے دواؤں کو دستاب رکھا۔ ان اسٹوروں میں لاک ڈاؤن کے دوران دواؤں کی فروخت بڑھی ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ مجموعی صحت کے تئیں حکومت کے عہد کا یہ اقدام محض ایک چھوٹا حصہ ہے۔ AB-HWC پچاس ہزار سے زیادہ مراکز پر ذیابطیس، ہائپرٹینشن اور کینسر جیسی سنگین بیماریوں کی جانچ کی جاتی ہے جبکہ 24 ہزار سے زیادہ پرائیویٹ اسپتالوں میں پی ایم جے کارڈ دکھانے پر مفت طبی نگہداشت فراہم کرتے ہیں، جل جیون مشن عوام کو صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم کرتا ہے تاکہ پانی کی خرابی سے ہونے والی بیماریوں کو ختم کیا جاسکے۔ اجولا اسکیم نے عورتوں کے لئے گیس سلنڈر فراہم کئے ہیں جس سے پھیپڑوں کی بیماریوں سے نجات ملی ہے۔ نئے بجٹ اعلانات سے ملک کے ہر کونے میں NIV جیسے اداروں کو عالمی وباء میں تبدیل ہونے کے خطرے والی نئی بیماریوں سے نمٹنے میں مدد ملی اور ہر سطح کی صحت نگہداشت پر ان کے علاج معالجے کے لئے خصوصی اسپتالوں کی گنجائش میں اضافہ ہوا۔

****

U.No. 2239

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1703094) Visitor Counter : 133