صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک اور تمل ناڈو میں درج نئے معاملوں میں روزانہ مسلسل اضافہ
آج صبح 7 بجے تک 1.94 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی
پچھلے 24 گھنٹوں میں تقریباً 15 لاکھ ویکسین کی خوراک دی گئی
Posted On:
06 MAR 2021 11:14AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،06 مارچ، 2021 /
مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک اور تمل ناڈو میں کووڈ کے نئے معاملوں میں روزانہ مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درج 82 فیصد نئے معاملے ان ریاستوں سے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18327 نئے معاملے درج کئے گئے۔
مہاراشٹر میں یومیہ بنیاد پرسب سے زیادہ 10216 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جبکہ کیرالہ میں 2776 ، اس کے بعد پنجاب میں 808 نئے معاملے درج ہوئے۔
8 ریاستوں میں یومیہ نئے معاملوں میں اضافہ کا رجحان جاری ہے ۔
مجموعی طور پرہندوستان میں فعال معاملوں کی تعداد آج 180304 تک پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان میں موجودہ فعال معاملوں کی تعداد ، ملک کےمجموعی مثبت معاملوں کا صرف 1.61 فیصد ہے۔
دوسری جانب، 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1000 سے بھی کم فعال معاملے درج ہوئے ہیں۔ اروناچل پردیش میں صرف 3 فعال معاملے درج کئے گئے۔
درج ذیل گراف میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال معاملوں میں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔کیرالہ، چھتیس گڑھ اور تمل ناڈو میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ دوسری جانب ، مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، مدھیہ پردیش، گجرات اور ہریانہ میں اسی مدت کے دوران فعال معاملوں میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔
کووڈ -19 ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے مستفدین کو 28 دن کا وقفہ گزر جانے کے بعد دوسری خوراک دینے کے عمل کا آغاز 13 فروری 2021 سے کیا گیا۔ فرنٹ لائن اہلکاروں کو ویکسین لگانے کا عمل 2 فروری 2021 سے شروع ہوا۔
کووڈ-19ٹیکہ کاری کا اگلا مرحلہ یکم مارچ 2021 سے شروع ہوا۔ اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو اورسنگین بیماریوں سے دوچار 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔
آج صبح 7 بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق 357478 سیشنز کے ذریعے 1.94 کروڑ (19497704) سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔ ان میں سے6915661صحت کارکنان (ایچ سی ڈبلیو) کو ویکسین کی پہلی خوراک، 3356830 صحت کارکنان کو دوسری خوراک ، 6355989 فرنٹ لائن اہلکاروں کوپہلی خوراک اور 144191 فرنٹ لائن اہلکاروں کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔ جبکہ45 سال سے زیادہ عمر کے سنگین بیماریوں سے متاثرہ 346758 مستفدین کو(پہلی خوراک) اور 60 سال سے زیادہ عمر کے 2378275 مستفدین کوخوراک دی گئی۔
صحت کارکنان
|
فرنٹ لائن اہلکار
|
مختلف بیماریوں سے دوچار 45 تا 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
میزان
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
6915661
|
3356830
|
6355989
|
144191
|
346758
|
2378275
|
19497704
|
ٹیکہ کاری مہم کے 49ویں دن (5 مارچ 2021) تک مجموعی طور پر 1492201 ویکسین کی خوراک دی گئی۔ جس میں سے 1199848 مستفدین (ایچ سی ڈبلیو اور ایف ایل ڈبلیو)کو 18333 سیشنز کے دوران پہلی خوراک کے ٹیکے لگائے گئے اور292353 صحت کارکنان و فرنٹ لائن اہلکاروں کو دوسری خوراک کے ٹیکے لگائے گئے۔
مورخہ 05مارچ 2021
|
صحت کارکنان
|
فرنٹ لائن اہلکار
|
مختلف سنگین بیماریوں سے دوچار 45 تا 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
مجموعی حصول
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
62578
|
215459
|
265058
|
76894
|
110857
|
761355
|
1199848
|
292353
|
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ سے 108 افراد کی موت ہوئی ہے۔
85.2 فیصداموات کے نئے معاملے 6 ریاستوں سے متعلق ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 53 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کیرل میں 16 اور پنجاب میں 11 افراد کی موت ہوئی ہے۔
18 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے موت کا کوئی واقعہ درج نہیں ہوا ہے۔ یہ ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے ہیں: گجرات، مغربی بنگال، اترپردیش، گوا، اتراکھنڈ، لکشدیپ، پڈوچیری، آسام، سکم، منی پور، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ) میگھالیہ، اروناچل پردیش، تریپورہ، ناگالینڈ، میزورم، انڈمان و نکوبار جزائر اور دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی۔
*****
ش ح۔ ن ر (06.03.2021)
U NO: 2215
(Release ID: 1702960)
Visitor Counter : 227