وزارت دفاع

رکشا منتری نے فوج کی تینوں شاخوں کے کمانڈروں سے ملاقات کی

Posted On: 05 MAR 2021 4:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 مارچ، 2021 /  رکشا منتری  عزت مآب جناب راج ناتھ سنگھ نے گجرات کے شہر کیوڑیا میں فوج کی تینوں شاخوں کے کمانڈروں کی جاری کانفرنس 2021 میں ویویچنا  اجلاس کے لیے مسلح فوجوں کے تینوں شاخوں کے کمانڈروں سے ملاقات کی۔  کیوڑیا پہنچنے کے فوراً بعد رکشا منتری نے بھارت کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے مجسمے ، مجسمۂ اتحاد پر خراج عقیدت پیش کیا۔

افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے رکشا منتری نے ملک کے دفاع اور سلامتی پر اثر انداز ہونے والے بہت سے معاملات کا ذکر کیا۔ انہوں نے فوج کو درپیش ابھرتے ہوئے  خطرات کی نوعیت ، ان خطرات سے نمٹنے میں مسلح فوجوں کے اہم رول اور  مستقبل میں جنگی ہتھیاروں کی نوعیت میں پیشگی تبدیلیوں کا تفصیل سے ذکر کیا۔ عالی جناب رکشا منتری نے پی ایل اے کے ساتھ مشرقی لداخ کے تعطل کے دوران فوجیوں کی طرف سے ظاہر کی گئی بے لوث ہمت کو دل سے سراہااور ان کے تئیں احترام کا اظہار کیا۔  دفاع کے محکمے، دفاعی پیداوار آر اینڈ ڈی کے محکمے کے سکریٹریز اور دفاعی خدمات کے مالی مشیر نے  فوج کے تینوں شاخوں کے مشترک کمانڈروں کے ساتھ خدمات کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزیر  دفاع کی موجودگی میں ایک دن میں دو ویویچنا اجلاس منعقد کیے گئے جن میں وزیر موصوف نے بہت سے معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں سے کچھ پر  بند کمرے میں بات چیت بھی کی گئی۔ اس بات چیت میں مسلح فوجوں خاص طور پر مربوط تھیئٹر کمانڈ تشکیل دینے پر توجہ دیتے ہوئے جاری جدید کاری اور جدید ٹکنالوجی کو شامل کرنے پر  بات چیت کی گئی۔  مسلح فوجوں میں حوصلے اور تحریک اور اختراع کے جذبے کے فروغ جیسے موضوعات پر کافی جوش و ولولے کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا گیا جس میں فوج کی تینوں شاخوں کے سپاہیوں اور نوجوان افسروں کی طرف سے کارآمد رائے اور تجاویز موصول ہوئیں۔

۔۔۔

 

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

05.03.2021

U –2193



(Release ID: 1702823) Visitor Counter : 176