وزارت آیوش

مرکزی حکومت کی صحت اسکیم (سی جی ایچ ایس)  کے  آیوش شعبے کو سینئر  سطح  کی افرادی قوت میں تبدیلی کے ذریعہ فروغ دیا گیا

Posted On: 05 MAR 2021 3:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  5   مارچ 2021،   مرکزی حکومت کی صحت اسکیم ( سی جی ایچ ایس) کی آیوش اکائیوں کے  کام کاج کو  ضرورت کے مطابق بنانے  کی ایک بڑی تدبیر کے طور پر  آیوش وزارت نے 5 مارچ 2021 کو 78 آیوش فزیشنوں  کے ایک پینل کو سینئر ایڈمنسٹریٹیو گریڈ میں ترقی دیکر  چیف میڈیکل آفیسرز کے عہدے پر  فائز کیا۔ ان آیوش فزیشنوں کا تعلق  آیوروید، ہومیو پیتھی، یونای اور سدھ طریقہ علاج سے ہے اور ان میں  سب سے زیادہ تعداد  یعنی 39  افسر ہومیوپیتھی  سے تعلق رکھتے ہیں۔

سی جی ایچ ایس کی آیوش اکائیاں  مرکز حکومت کے دائرہ کار میں  اہم رول ادا کرتی ہیں اور یہ ایک  سال میں تقریباً 6 لاکھ مریضوں کا علاج کرتی ہیں۔ حال ہی کے برسوں  میں  ان اکائیوں میں آنے والے  ایسے  مریضوں کی تعداد میں  اضافہ ہوا ہے جو  امراض کے علاج کے علاوہ عام صحت اور   تندرستی کے لئے  طریقوں کی تلاش میں آتے ہیں۔ سینئر سطح پر  اس فوری ترقی  کا افرادی قوت کے استعمال کے ذریعہ  سی جی ایچ ایس  صحت دیکھ ریکھ نظام پر  مثبت اثر پڑنے کی توقع ہے۔

آیوش فزیشئنوں کی یہ ترقی  جون 2018 میں نوٹیفائی کئے گئے  بھرتی کے اصولوں میں  شامل ڈی اے سی پی اسکیم  کے  نئے ضابطوں کی وجہ سے ممکن  ہوئی ۔ ان میں سے  کئی فزیشیئن  کئی برسوں سے  ترقی  کا انتظار کررہے ہیں۔ آیوروید، ہومیو پیتھی، یونانی اور سدھ  طریقہ علاقہ کے  مجموعی طور پر 78 فزیشئنوں ، جو   سینئر ایڈمنیسٹریٹیو  گریڈ  میں ترقی دیئے کے اہل پائے گئے، ان پر 2 فروری 2021 کو  حکومت ہند کے سکریٹری  (آیوش) وید راجیش کوٹیچا کی صدارت میں    منعقدہ ڈی پی سی میں غور کیا گیا۔

کمیٹی نے عملے اور تربیت کے محکمے  کے رہنما خطوط ’’میریٹ کا تو اعتراف کیا جانا چاہیے اور اس کو نوازا جانا چاہیے لیکن کسی افسر کے کیریئر میں آگے بڑھنے کو  اسی پر موقوف نہیں ہونا چاہیے بلکہ سخت محنت ، اچھے سلوک اور  اور نتائج برآمد کرانے والی کارکردگی  کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے‘‘ کی بنیاد پر  امیدواروں کی اہلیت پر غور کیا گیا۔

سی جی ایچ ایس   کی آیوش اکائیوں  میں  حالیہ برسوں میں  بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لئے  بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان اکائیوں میں  کلاؤڈ پر مبنی  آیوش ہیلتھ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم   (اے۔ ایچ ایم آئی ایس) شروع کئے جانے کا بھی منصوبہ ہے، جس سے  ان کی صلاحیت اور  موثر ہونے میں مزید اضافہ ہوگا۔ موجودہ ترقیاں  ان  ایچ آر اقدامات کا ایک حصہ ہیں جو جدید کاری کے منصوبوں  کے پس منظر میں سسٹم کا کام کاج بہتر بنانے کے لئے کئے جارہے  ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-2189

                          



(Release ID: 1702759) Visitor Counter : 152