وزارتِ تعلیم

تجاویز مطلوب ہیں برائے ڈرافٹ یوجی سی (ہندوستانی اور غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان مشترکہ ڈگری دینے، ڈوئل ڈگری اور مشترکہ پروگراموں کے لئے تعلیمی اشتراک) ضابطے 2021


تجاویز وصول کرنے کی آخری تاریخ 15 مارچ تک کے لئے بڑھائی گئی ہے: جناب رمیش پوکھریال نشنک

Posted On: 04 MAR 2021 4:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی4 مارچ2021:مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج اطلاع دی ہے کہ یو جی سی نے ہندوستانی اور غیر ملکی اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے درمیان جوائنٹ ڈگری، ڈوئل ڈگری اور مشترکہ پروگراموں کے لئے تعلیمی اشتراک کے ضابطوں کا مسودہ پبلک ڈومین میں دستیاب کرایا ہے اور تمام فریقوں سے اس پر صلاح اور تجاویز مانگی ہیں۔ وزیر موصوف نے تعلیمی برادری اور تمام فریقوں سے اس پر اپنی رائے اور صلاح طلب کی ہے تاکہ وزارت تعلیم قومی تعلیمی پالیسی کے اس پہلو کے مؤثر نفاذ کو کامیاب بنایا جاسکے۔ وزیر تعلیم نے یہ بھی بتایا کہ تجاویز اور صلاح مشورے موصول ہونے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 مارچ کردی ہے ۔ugcforeigncollaboration[at]gmail[dot]com. پر لوگ اپنی رائے بھیج سکتے ہیں۔

حکومت ہند قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر عملدرآمد کے لئے متعدد اقدامات کررہی ہے ۔ این ای پی 2020 کے تحت غیر ملکوں میں حاصل استعار کو ڈگری دیئے جانے میں مجاز سمجھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ 2021 کے اعلانات میں ڈوئل ڈگری، جوائنٹ ڈگری اور مشترکہ بندوبست کے ضمن میں انضباطی طریقہ کار کی تجویز رکھی گئی ہے۔ اسی کے مطابق یو جی سی نے مسودہ برائے(ہندوستان اور غیر ملکی اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے مابین جوائنٹ ڈگری ڈوئل ڈگری اور مشترکہ پروگرام) ضابطے 2021 مرتب کیا ہے۔

یہ ضابطے ان ہندوستانی اعلیٰ تعلیم کے اداروں پر لاگو ہوں گے جو غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک کی خواہشمند ہیں اور جس کے تحت ڈپلوما اور ڈگری بشمول پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹرل پروگرام متحمل ہوں گی اور اس کے تحت اعلیٰ تعلیم کے وہ غیر ملکی ادارے بھی آئیں گے جو ہندوستان کے اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے ساتھ اشتراک کرنا چاہتے ہیں۔

ان ضابطوں کے تحت ہندوستان اور غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیمی اشتراک سے استعار کی منظوری اور ٹرانسفر، مشترکہ بندوبست، جوائنٹ ڈگری پروگرام اور ڈوئل ڈگری پروگرام میں آسانی لائی جانی چاہئے۔

مشترکہ پروگرام یا ٹویننگ بندوبست کے تحت ہندوستان کے کسی اعلیٰ تعلیم کے ادارے میں مقام درج کرانے والے طلباء اپنے تعلیمی پروگرام کو جزوی طور پر ہندوستان میں یوجی سی کے متعلقہ ضابطوں کے تحت کرنے کی اجازت ہوگی اور جزوی طور پر وہ غیر ملکی ادارے میں بھی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی اعلیٰ تعلیم کے ادارے میں حاصل کریڈٹ ہندوستان کے اعلیٰ تعلیم کے اداروں سے ڈگری/ ڈپلوما کی تفویض میں بھی مجاز مانا جائے گا۔ جوائنٹ ڈگری پروگرام کے معاملے میں نصاب ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی ادارے اور غیر ملکی تعلیمی ادارے کے اشتراک سے وضع کیا جائے گا اور مذکورہ دونوں ادارے ڈگری دیں گے اور واحد سرٹیفکیٹ دیا جائے گا جس پر دونوں اداروں کے مخصوص نشان اور لوگو ہوں گے۔

غیر ملکی تعلیمی اشتراک کو جوائنٹ ڈگری، ڈوئل ڈگری اور ٹویننگ بندوبست کی سہولیات کے ساتھ مضبوط بنایاجانا چاہئے۔ اسی بندوبست سے طلباء کو دنیا سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا۔ مختلف تعلیمی شاخوں کی بین الاقوامی سطح کے نصاب کے تحت تعلیم حاصل ہونے کا موقع ملے گا اور روزگار کے حصول میں آسانی پیدا ہوگی۔ نیز غیر ملکی طلباء ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے راغب ہوں گے اور ہندوستانی یونیورسٹیوں کی بین الاقوامی رینکنگ بہتر ہوگی کیونکہ بین الاقوامی سطح پر قبولیت بہت اہم پیمانہ ہے۔

یوجی سی کا مذکورہ مسودہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ugc.ac.in/pdfnews/4258186_Draft-UGC-Academic-Collaboration-with-Foreign-HEIs-Regulations-2021.pdf

****

U.No. 2163

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1702611) Visitor Counter : 115