محنت اور روزگار کی وزارت

سنٹرل بورڈ کی 21-2020 کے لئے اپنے سبسکرائبروں کیلئے 8.50 فیصد شرح سود کی سفارش

Posted On: 04 MAR 2021 2:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 4 مارچ 2021: ایمپلائز فراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز کی  228 ویں میٹنگ آج سری نگر ، جموں و کشمیر میں ہوئی۔ اس کی سربراہی مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے کی۔ نائب سربراہ محنت و روزگار کی وزارت کے سکریٹری جناب  اپوروا چندر اورممبر سکریٹری مرکزی پی ایف کمشنر جناب سنیل برتھوال تھے۔ سنٹرل بورڈ نے مالی سال 2020-21 کے لئے ممبروں کے کھاتوں میں جمع کئے جانے والے ایمپلائز فراویڈنٹ فنڈ  پر سالانہ  8.50 فیصد  شرحِ سود کی تجویز پیش کی۔ سود کی شرح کا سرکاری گزٹ میں باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا جس کے بعد ایمپلائز فراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) سود کی اس شرح کو صارفین کے اکاؤنٹ میں جمع کرے گی۔

مالی سال 2014 کے بعد سے ای پی ایف او نے جو مستقل منافع کیا ہے وہ  8.50 فیصد سے کبھی کم نہیں رہا۔ اضافے کے ساتھ  ای پی ایف کی  اعلی شرحِ سود سبسکرائبروں کے فوائد میں ایک خاص فرق پیدا کرتا ہے۔ ایسا  اس حقیقت کے باوجود ہے کہ ای پی ایف او نے مستقل طور پر سرمایہ کاری کے سلسلے میں قدامت پسندانہ طرز عمل پر عمل کیا ہے ، جس میں بنیادی اولین اپروچ کی حفاظت اور اسے بچائے رکھنے پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔ جوکھم بھرے ای پی ایف او کی بھوک بہت کم ہے  کیونکہ اس میں غریب آدمی کی ریٹائرمنٹ کی بچت کو بھی سرمایہ کاری کا حصہ بنانا پڑتا ہے۔

ای پی ایف او گزرنے والے برسوں میں کم سے کم قرض والے خطرے کیساتھ اپنے ممبروں میں زیادہ آمدنی تقسیم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ یہ کام مختلف معاشی چکروں کے ذریعےکیا گیا ہے۔ ای پی ایف او سرمایہ کاریکے اعلی کریڈٹ پروفائل کو زیر غور رکھتے ہوئے ، ای پی ایف او کی شرح سود سبسکرائبروں کو دستیاب دیگر تقابلی سرمایہ کاری کے ذرائع  سے قابل لحاظ طور پر زیادہ ہے۔

سال 2015-16  کے عرصے میں ای پی ایف او نے سمجھداری کے ساتھ این ایس ای 50 اور بی ایس ای 30 اشاروں  پر مبنی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے ذریعے ایکویٹی میں سرمایہ کاری کا آغاز کیا۔ ایکویٹی اثاثوں میں سرمایہ کاری مالی سال 2015 کے لئے 5 فیصد سے شروع ہوئی تھی اور اس کے بعد انکریمنٹل پورٹ فولیو کے 15 فیصد تک اسے بڑھایا گیا۔

مالی سال 2021 کے لئے ، ای پی ایف او نے داخلی سرمایہ کاری میں کمی لانے کا فیصلہ کیا اور سود کی جو شرح تجویز کی گئی وہ قرضوں کی سرمایہ کاری سے ملنے والے سود اور ایکوئٹی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی مشترکہ آمدنی کا نتیجہ ہے۔

اس نے  ای پی ایف او کو اس قابل بنا دیا کہ وہ اپنے سبسکرائبروں کو زیادہ سے زیادہ منافع فراہم کرے اور ای پی ایف او کو زیادہ اضافی رقم فراہم کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مستقبل میں بھی زیادہ منافع فراہم کرے۔ آمدنی کی اس تقسیم کی وجہ سے ای پی ایف او کارپس سے کوئی زیادہ رقم نہیں نکالی گئی۔

ٹیکس چھوٹ کے ساتھ ساتھ ہر سال سی بی ٹی کے ذریعہ اعلان کردہ ای پی ایف او کی یقینی واپسی کے طریقہ کار اسے سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش انتخاب بناتا ہے، انہیں پروویڈنٹ فنڈ ، پنشن اور انشورنس اسکیموں کی شکل میں مضبوط معاشرتی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

****

U.No. 2164

م ن۔ ر ف ۔س ا

 


(Release ID: 1702610) Visitor Counter : 175