وزارت دفاع
چیف آف دی ایئر اسٹاف کا سری لنکا کا دورہ
Posted On:
03 MAR 2021 4:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی 03 مارچ 2021:ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایم اے ڈی سی، چیف آف دی ایئر اسٹاف آج کولمبو پہنچے۔ اس دورے کی دعوت سری لنکا ایئر فورس (ایس ایل اے ایف) کے کمان دارر ایئر مارشل سدرشن پتیرانا نے دی تھی۔ ایس ایل اے ایف اپنا 70 واں یوم تاسیس 02 مارچ 21 کو منا رہا ہے اور 05 مارچ 21 کو اس کی دونوں یونٹوں کو پریسیڈنٹس کلر سے نوازا جائے گا۔
ان کے دورے کے ایک حصے کے طور پر چیف آف دی ایئر اسٹاف 03 مارچ 21 کو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ فلائی پاسٹ اور ایروبٹک ڈسپلے اس تقریب کا حصہ ہے۔ گیلے فیس کولمبو میں ہوائی شو میں سوریہ کرن اور سارنگ ایروبٹک ڈسپلے ٹیموں اور تیجس ایل سی اے پر مشتمل ہندستانی فضائیہ کے ایک دستے کی شرکت ہوگی۔ ہندستانی فضائیہ کا دستہ 21 فروری کو کولمبو پہنچا۔ فلائی پاسٹ دوعشروں قبل ایس ایل اے ایف کی گولڈن جوبلی تقریبات میں ہندستانی فضائیہ کی سوریہ کرن ڈسپلے ٹیم کی کارکردگی کی یاد دلانے والا اور نمایاں ہوگا۔
دو روزہ دورے کے دوران چیف آف دی ایئر اسٹاف مختلف معززین اور سری لنکا کی مسلح افواج کی سروسیز کے سربراہان کے ساتھ بات چیت کرنے کریں گے۔
برّی اور فضائی تربیت، پیشہ ورانہ فوجی تعلیم ، ایچ اے ڈی آر اور آپریشنل بہترین طریق کار کے شعبوں میں قیمتی تجربات کی ساجھیداری کے لئے ہندستانی فضائیہ اور ایس ایل اے ایف نے گذشتہ برسوں میں مستقل تعاون پسندانہ تبادلہ کیا ہے اور ہیڈ کوارٹر کی سطح پر ایئر اسٹاف کی بات چیت کے ذریعے باقاعدگی سے بات چیت کی ہے۔ حالیہ برسوں میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی فضائیہ نے دونوں ممالک میں خدمات انجام دینے والے اہلکاروں اور اہل خانہ کے تبادلے کے دوروں کے ذریعے باضابطہ مصروفیات بڑھائی ہیں۔
ایئر شو کے افتتاح کے دن کے چیف آف دی ایئر اسٹاف کی موجودگی سے ہندستانی فضائیہ - ایس ایل اے ایف تعلقات کی مضبوطی کو تقویت ملی ہے۔
اس دورے سے موجودہ تعاون پسندانہ عمل کو مزید تقویت ملے گی اور باہمی دلچسپی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
****
U.No. 2130
م ن۔ ر ف ۔س ا
(Release ID: 1702376)
Visitor Counter : 174