وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ کی ڈیزرٹ فلیگ VI مشق میں شرکت

Posted On: 02 MAR 2021 5:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02 مارچ، 2021/  ایکس ڈیزرٹ فلیگ ایک سالانہ کثیر ملکی مشق ہے  جس میں جنگی ساز و سامان کے استعمال کی مشق کی جاتی ہے اور اس مشق کی میزبانی متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کرتی ہے۔ بھارتی فضائیہ ڈیزرٹ فلیگ VI مشق میں متحدہ عرب امارات ، امریکہ، فرانس، سعودی عرب ، جنوبی کوریا اور بحر ہند کے ساتھ پہلی مرتبہ اس مشق میں حصہ لے رہی ہے۔ یہ مشق  متحدہ عرب امارات میں الظفرا فضائی ٹکھانے  پر 03 مارچ ، 2021 سے 27، مارچ ، 2021 تک منعقد کی جائے گی۔

بھارتی فضائیہ VIایس یو – 30 ایم کے آئی، دو سی – 17 اور ایک آئی ایل -78 ٹینکر طیارے کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔  سی – 17 گلوب ماسٹر  بھارتی فضائیہ کے مدد فراہم کرے گا  ایس ای – 30 ایم کے آئی طیارہ طویل فاصلہ طے کرے گا اور اس کا راستہ بھارت سے مشق کے علاقے تک رہے گا۔ اس طیارے میں فضا میں ہی ایندھن بھرا جائے گا ۔ یہ ایندھن آئی ایل – 78 ٹینکر طیارے سے بھرا جائے گا۔ اس مشق کا مقصد شرکت کرنے والی فوجوں کو کارروائی کے طریقوں سے واقف کرنا اور انہیں ایک کنٹرول والے ماحول میں جنگی جہازوں کی کارروائی کی تربیت دینا ہے۔ شرکت کرنے والی فوجوں کو اپنی کارروائی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا اور یہ فوجیں ایک دوسرے کو اپنے بہترین طور طریقوں سے واقف کرائیں گی۔

آخری دہائی میں بھارتی فضائیہ نے کثیر ملکی مشقوں کی لگاتار میزبانی کی ہے اور ان میں شرکت کی ہے۔

۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –2087



(Release ID: 1702369) Visitor Counter : 197