سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاورچند گہلوت نے "سوگمیا بھارت ایپ" اور ہینڈ بک "ایکسیس - فوٹو ڈائجسٹ" کی غیر روایتی طور سے رونمائی کی

Posted On: 02 MAR 2021 2:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 02 مارچ2021:مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات جناب تھاورچند گہلوت نے آج نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ "سوگمیا بھارت ایپ" اور "ایکسیس - دی فوٹو ڈائجسٹ" کے عنوان سے ایک کتابچے کی غیر روایتی طور سے رونمائی کی۔ جناب رتن لال کٹیریا، وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات، محترمہ شکنتلا ڈی گیملین ، سکریٹری ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور محترمہ تاریکا رائے، جے ایس ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی بھی اس موقع پرموجود تھیں۔ اس ایپ اور ہینڈ بک کو سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے تحت معذورین کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے تیار کیا ہے۔ موبائل ایپ کو اینڈرائڈ صارفین پلے اسٹور سے داون لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایپ کا آئی او ایس ورژن 15 مارچ 2021 تک دستیاب ہوگا۔

1.jpg

اس موقع پر جناب تھاورچند گہلوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوگمیا بھارت ایپ - ایک کراؤڈ سورسنگ موبائل ایپلی کیشن ہے جو ہندستان میں قابل رسائی ہندوستان مہم  کے 3 ستونوں  یعنی تشکیل شدہ ماحول ، شعبہ نقل و حمل اور آئی سی ٹی ماحولیاتی نظام کو سنسنی خیز بنانے اور اس کی رسائی کو بڑھانے کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ ایپ پانچ اہم خصوصیات کا حامل ہے۔ ان میں سے 4 کا تعلق براہ راست رسائی بڑھانے سے ہے  جب کہ پانچویں ایک خاص خصوصیت ہے جوکووڈ سے متعلق امور کے تعلق سے صرف  معذورین کے لئے ہے۔ رسائی سے متعلق خصوصیات یہ ہیں: سوگمیا بھارت ابھیان کے 3 وسیع ستونوں میں عدم رسائی کی شکایات کا اندراج؛ مثالوں اور لائق تقلید بہترین طریق عمل سے متعلق  مثبت اظہار خیال جن کی لوگوں کے ذریعہ جن بھاگیدھاری کے طور پر ساجھیداری کی گئی ہو، ڈیپارٹمنٹل اپ ڈیٹس اور رسائیات سے متعلق رہنما خطوط اور سرکلر۔

2.jpg

انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شمولیت کے ساتھ عوامی ڈومین تک رسائی حاصل کرنے کے لئے وزیر اعظم نے ایک موبائل ایپلیکیشن کا تصور کیا تھا جس میں معذورین اور دیگر لوگوں کو رسائی سے متعلق مسائل سے متعلق جن بھاگیدھاری کے ذریعہ اطلاعات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یہ کراوڈ سورسنگ رسائی کی ضرورت کے بارے میں حساسیت اور بیداری پیدا کرنے کے دو گنے مقصد کو پورا کرے گی اور تعمیر شدہ جگہوں، نقل و حمل کے شعبے اور دیگر خدمات میں فراہم کی جانے والی قابل رسائی خصوصیات میں بھی ایسی تبدیلی لاسکے گی جس کا تصور کیا گیا ہو۔ ملک بھر میں رسائیت سے متعلق سرگرمیوں پر عمل سے قابل رسائی ہندوستان مہم کے تحت ایک عالمی سطح پر قابل رسائی اور جامع ہندوستان کی تشکیل کے وژن کے رُخ پر مدد ملے گی۔

3.jpg

جناب  گہلوت نے کہا کہ سوگمیا بھارت ایپ رجسٹریشن کے آسان عمل کے ساتھ آسان استعمال والا موبائل ایپ  ہے۔ اس کے لئے صرف 3 لازمی شعبوں کی ضرورت ہے۔ نام ، موبائل نمبر اور ای-میل۔ اندراج شدہ صارفین  رسائی سے متعلق درپیش مسائل اٹھاسکتے ہیں۔ ایپ میں صارف کے آسان استعمال والی  کئی خصوصیات مہیا کی گئی ہیں، جیسے آسان ڈراپ ڈاؤن مینوز،  ہندی اور انگریزی زبان میں ویڈیو اور اس کے ساتھ ساتھ اشاراتی زبان کی ترجمانی بھی شامل کی گئی ہےجو تصاویر کے ساتھ اندراج اور شکایات اپ لوڈ کرنے کا عمل ظاہر ہوتا ہے۔ اس ایپ کو معذور افراد کے لئے استعمال میں آسانی کی خاطر بنایا گیا ہے جس میں  فونٹ سائز کو ایڈجسٹ کرنے، متضاد رنگوں کے استعمال ، ٹیکسٹ ٹو اسپیچ  اور ہندی اور انگریزی زبان میں مربوط اسکرین ریڈر رکھنے جیسی خصوصیات شامل ہیں۔

یہ دس علاقائی زبانوں یعنی ہندی ، انگریزی ، مراٹھی ، تمل ، اوڈیا ، کنڑا ، تیلگو ، گجراتی ، پنجابی اور ملیالم میں دستیاب ہے۔ ایپ میں جیو ٹیگنگ آپشن کے ساتھ  جہاں رسائی کی مداخلت ضروری ہے وہاں آسانی سے فوٹو اپ لوڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایپ میں رجسٹریشن کے وقت صارفین کو اطلاعات فراہم کرنے ، باقاعدہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کاریوں کے ساتھ ساتھ حل کا  وقت بتانے اور شکایت کا ازالہ مکمل ہونے کے بارے میں اطلاعات موجود ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ "ایکسیس - دی فوٹو ڈائجسٹ" کے عنوان سے ہینڈ بک مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی تصاویر کا ایک مجموعہ ہے۔اس کتاب کا تصور آلے اور رہنما کے طور پر کیا گیا ہے جس کا مقصد  اسٹیک ہولڈرز کو رسائی اور  متعلقہ اچھے برے عمل کے بارے میں آسانی سے قابل تفہیم صوری شکل میں  دس بنیادی خصوصیات کے تئیں حساس بنانا ہے۔ اس ہینڈ بک کا الیکٹرانک ورژن  ایپ اور محکمہ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔

4.jpg

اپنے خطاب میں جناب رتن لال کٹاریا نے کہا کہ سوگمیا بھارت ایپ کو ہندوستان کے عوامی وسائل اور خدمات کی رسائی کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے ایک آلے کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ اسے زندگی کے ہر شعبے میں لوگوں کو سوگمیا کی اہمیت کے بارے میں حساس کرنے کے لئے بطور توجہ مہم کی حیثیت سے کام کرنا ہے۔ یہ موبائل ایپ ایک کوشش ہے اور رسائی کے حصول کی طرف ایک قدم ہے جیسا کہ آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ  2016 کے سیکشن 40-46 میں ہدایت دی گئی ہے۔

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری محترمہ  شکنتلا ڈی گملین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ایپ کی نگرانی معذور افراد کے شعبہ کے اختیارات (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے تحت ایک پروجیکٹ مانیٹرنگیونٹ (پی ایم یو) کے ذریعے کی جائے گی۔ پی ایم یو موصولہ شکایات کو ایپ کے ذریعہ موزوں مقتدرات کو پورے ہندوستان میں بھیجے گا۔ ان میں ضلع مجسٹریٹ / کلیکٹرس برائے ریاستی حکومت کی ملکیت والی عمارات یا کسی اور عمارتوں کے لئے شہری لوکل باڈیز(یو ایل بی) کے ایگزیکٹو ہیڈ شامل ہیں۔مرکزی حکومت سے متعلق احاطے یا خدمات کی بابت قابل رسائی شکایات متعلقہ وزارتوں / محکموں کے ذریعہ اس مقصد کے لئے نامزد کردہ نوڈل افسران کو ارسال کی جائیں گی۔ اگر شکایت پر کارروائی نہ کی گئی تو معاملہ دوسرےاگلے اعلی مقتدرہ تک لے جایا جائے گا۔

5.jpg

اس موقع پر ، ماہرین جناب پرنوا دیسائی ، بانی ، وائس آف ایبلڈ پیپل،یو ایس اے، جناب سنتوش کمار رنگٹا، جنرل سکریٹری، نیشنل فیڈریشن آف بلائنڈ؛ جناب اے ایس نارائنن، صدر، نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈیف اور جناب ارمان علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نیشنل سینٹر فار پروموشن آف امپلائمنٹ فہر ڈیس ایبلڈ پیپل کے ویدیو پیغامات بھی پیش کئے گئے۔سوگمیا بھارت ایپ پر معذورین کے خیالات پر ایک ویڈیو بھی دکھایا گیا۔

****

U.No. 2080

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1702096) Visitor Counter : 253