زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی شعبہ کی 10 ہزار ایف پی او کی تشکیل اور فروغ کی اسکیم کی پہلی سالگرہ پر زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کا  پروگرام


مرکزی وزیر مملکت جناب پرشوتم روپالا اور شری کیلاش چودھری نے ایف پی او اور سی بی بی او کے پروفیشنل ٹریننگ پروگراموں کا افتتاح کیا

ایف پی او کاشتکاری کو مزید آگے بڑھائے گا: جناب روپالا

Posted On: 01 MAR 2021 7:24PM by PIB Delhi

‘‘10ہزار کسان پیداوار تنظیم (ایف ای او) کے قیام اور فروغ’’ سے متعلق مرکزی شعبہ کی اسکیم کی پہلی سالگرہ پر زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت میں پیر کو ایک پروگرام منعقدہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر مملک جناب پرشوتم روپالا نے کہا کہ 10 ہزار ایف پی او کی بننے والی فیملی کاشت کاری کو تو آگے بڑھائے گی ہی، کاروباری طور کے ساتھ ساتھ ملک میں سماجی طور پر بھی اہم تعاون فراہم کرے گی۔ جناب روپالا نے کہا کہ زرعی پیداوار پر مبنی ایف پی او بننے سے کسانوں کو مزید فائدہ ہوگا۔ ابھی چھوٹے پیمانے پر کاشتکاری کا مسئلہ ہے لیکن ایف پی او بننے سے کسان گروہوں کے طور پر منظم ہوں گے تو وہ ایک بڑی طاقت ہوں گے اور یہ تنظیم زرعی شعبے میں بڑی تبدیلی لائے گی۔

وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے کہا کہ 10 ہزار ایف پی اوکسانوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی لائیں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی حکومت یہ کافی اہم اسکیم لائی ہے۔انہوں نے متعینہ ایف پی او کومقررہ مدت کے اندر قائم کرنے کی اپیل کی۔ان ایف پی او سے خاص کر چھوٹے کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا اور کسانوں کی آمدنی بڑھے گی۔جناب چودھری نے کہا کہ اسکیم میں زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومر کی پوری رہنمائی مل رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NMY0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AO13.jpg

پروگرام میں سی ای او، بورڈ آف ڈائریکٹرس، ایف پی او کے اکاؤنٹنٹ کے لیے ڈیزائن تیار کیے گئے پروفیشنل ٹریننگ پروگراموں کا افتتاح کیا گیا جن میں ایف پی او اور سی بی بی او کی صلاحیت سازی اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے ان کے ذریعہ پروسیسنگ ، مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ کو آگے بڑھانا شامل ہے۔نئے ایف پی او کے لیے کارپوریٹ امور کی وزارت کے ذریعہ جاری کیےگئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

زراعت کے سکریٹری جناب سنجے اگروال اور نابارڈ کے چیئرمین ڈاکٹر جی آر چنتلا نے بھی خطاب کیا۔وزارت زراعت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ابھیلاکش لکھی اور جوائنٹ سکریٹری جناب پی کے سوائنگ سمیت متعدد افسران موجود تھے۔ملک بھر کے ایف پی او کے اہلکار، ارکان اور ایجنسیوں کے افسران بھی آن لائن شامل ہوئے۔

چھوٹے،غریب اور بےزمین کسانوں کو ایف پی او سے جوڑنے سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے ان کی اقتصادی صلاحیت اور بازار سے رابطہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔اس حقیقت کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت ہند نے ‘‘10 ہزار ایف پی او کے قیام اور فروغ’’نامی اسکیم شروع کی ہے۔وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 29 فروری 2020 کو چترکوٹ (اترپردیش ) میں 6865کروڑ روپے کے بجٹ کی رقم کے ساتھ اس اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔

10 ہزار ایف پی او بنانے کی نئی اسکیم میں نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو سال 21-2020 کے دوران 2200سے زیادہ ایف پی او پیداواری کلسٹروں کی تقسیم کی گئی ہے۔ ایجنسیوں نے مختلف ریاستوں جیسے کشمیر،راجستھان،مہاراشٹر، مدھیہ پردیش،اوڈیشہ، بہار،مغربی بنگال، اترپردیش، تمل ناڈو اور شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں ایف پی او کے رجسٹریشن کرائے ہیں اور دیگر ایف پی او کا بھی رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔یہ ایف پی او سیب، بادام، شہد، چائے،مونگ پھلی، کپاس، سویابین،السی، گنا،سبزیوں وغیرہ سے متعلق ہے۔

اس پوری اسکیم میں کسانوں اور ایف پی او کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے کا انتظام مرکزی حکومت کے ذریعہ کیا گیا ہے۔کلسٹرپر مبنی کاروباری تنظیموں کےذریعہ ایف پی او کو پانچ سال کی مدت کے لیے تجارتی ہینڈ ہولڈنگ امداد فراہم کی جائے گی۔تین سالوں کے لیے ایف پی او کے ملازمین کی تنخواہ، رجسٹریشن، مکان کا کرایہ، استعمال کی فیس، معمولی آلات کی لاگت، سفر اور دیگراخراجات کے لیے 18 لاکھ روپے فی ایف پی او دیے جائیں گے۔ایف پی او کے طور پر کسان ممبر کو 2 ہزار روپے (زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ روپے فی ایف پی او)ایکویٹی گرانٹ کے طور پر عطا کیے جائیں گے۔ایف پی او کو دو کروڑ روپے کے بینک کےلائق پروجیکٹ کے لیے 75 فیصد تک کریڈٹ گارنٹی کور کی مدد فراہم کی جائےگی جب کہ ایک کروڑ روپے کے بینک کے لائق پروجیکٹ کے لیے 85 فیصد تک کریڈٹ گارنٹی کورکی مدد فراہم کی جائے گی۔ایف پی او اسکیم کے لیے 6865کروڑ روپے کے بجٹ کی رقم کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

 

*******

ش ح- ق ت- ج ا

 (U: 2066)

 

 

 


(Release ID: 1701876) Visitor Counter : 241