وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے کی حیدرآباد میں چھاپے کی کارروائیاں

Posted On: 01 MAR 2021 4:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی یکم مارچ2021: انکم ٹیکس محکمے نے حیدرآباد کے باہر واقع ایک بڑے ادویہ ساز گروپ پر 24 فروری 2021 کو تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ یہ دواساز گروپ انٹرمیجیٹس، ایکٹیو فارماسیٹیکل انگریڈینٹس(API ) اور فارمولیشن کا کاروبار کرتا ہے۔ تیار کردہ زیادہ تر مصنوعات امریکہ یوروپ سمیت مختلف ملکوں کو برآمد کی جاتی ہیں۔ تلاشی کی یہ کارروائی 5 ریاستوں میں تقریبا 20 ٹھکانوں پر کی گئی ۔

تلاشی کے دوران ایک کروڑ 66 لاکھ روپے نقد برآمد کئے گئے۔ تلاشی میں ڈیجیٹل میڈیا، پین ڈرائیوز اور دستاویزا کی شکل میں مجرمانہ نوعیت کے ثبوت ملے ہیں اور انھیں ضبط کیا گیا ہے۔ قابل اعتراض ڈیجیٹل ثبوت وشواہد ایس اے پی ۔ ای آر پی سوفٹ ویئر سے برآمد ہوئے ہیں جو مذکورہ گروپ کے تحت ادارہ ہے۔

تلاشیوں کے دوران جو چیزیں سامنے آئیں ان میں بوگس اور جعلی اداروں سے خریداری ، اخراجات کی کئی مددوں میں لاگت بڑھانے اور ضمنی اشیاء کی فروخت سے متعلق رسیدوں کو پوشیدہ رکھنے جیسے معاملے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زمین کی خریداری کے لئے ادائیگی کی نوعیت اور کئی طرح کے قانونی معاملے بھی سامنے آئے جن میں ذاتی نوعیت کے خرچ کو کمپنی کے کھاتے میں ڈالنے اور حکومت کی SRO قیمت سے کم پر زمین کی خریداری وغیرہ شامل ہیں۔

تلاشیوں کے نتیجے میں تقریبا چار سو گروڑ روپے کی بنا حساب کتاب کی آمدنی کا ثبوت بھی ملا ہے جن میں مذکورہ گروپ نے 350 کروڑ روپے کی فاضل آمدنی کا اعتراف کیا ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہے۔

****

U.No. 2052

م ن۔ ر ف ۔س

 



(Release ID: 1701852) Visitor Counter : 106