وزارت اطلاعات ونشریات

جناب جے دیپ بھٹناگر نے پرنسپل ڈائرکٹر جنرل پریس انفارمیشن بیورو کی ذمہ داریاں سنبھالیں

Posted On: 01 MAR 2021 3:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی یکم مارچ 2021: جناب جے دیپ بھٹناگر نے آج پریس انفارمیشن بیورو کے پرنسپل ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے چارج لیا۔

image001ZC8B.jpg

جناب بھٹناگر انڈین انفورمیشن سروس کے 1986 بیچ کے افسر ہیں۔ اس سے قبل وہ دور درشن نیوز میں اور دوردرشن کے کمرشل ، سیلس اور مارکیٹنگ ڈویژن کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جناب بھٹناگر پرساربھارتی کے مغربی ایشیاء میں خصوصی نامہ نگار بھی رہ چکے ہیں جہاں ان کی ذمہ داریاں بیس ملکوں پر محیط تھیں۔ اس کے بعد وہ آل انڈیا ریڈیو کے نیوز سروسز ڈویژن کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہوئے۔

انھوں نے رجسٹرار کی حیثیت سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔

اس ادارے کے سربراہ کے طور پر ان کے موجودہ عہدے کے علاوہ جناب بھٹناگر پی آئی بی میں مختلف عہدوں پر چھ برس تک کام کرچکے ہیں۔

جناب بھٹناگر نے جناب کلدیپ سنگھ دھتوالیا کی جگہ لی ہے جو 28 فروری 2021 کو ریٹائر ہوئے ہیں۔

****


 

U.No. 2049

م ن۔ ر ف ۔س ا

 


(Release ID: 1701851) Visitor Counter : 232