وزارات ثقافت
تیسرا قومی ثقافتی میلہ 2021 رنگارنگ پروگراموں کے ساتھ اختتام پذیر
Posted On:
01 MAR 2021 1:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،01مارچ ، 2021
رنگا رنگ پروگراموں کے ساتھ تیسرا اور آخری قومی ثقافتی میلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔اس کا انعقاد بھارتی حکومت کی وزارت ثقافت نے مرشد آباد ،مغربی بنگال میں 28-27 فروری کو کیا۔
اختتامیہ تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے اور میلے کا لطف اٹھایا۔ سبھی سات علاقائی ثقافتی مراکز کی جانب سے رقص پیش کرکے انعقاد کو یادگار بنایا گیا۔
رنگا رنگ پروگرام کا آغاز مقامی اداکاروں کی دل لبھانے والی پیش کش سے ہوا۔مقامی اداکاروں نے باؤل نغمے گائے اور لاٹھی کھیلا کا مظاہرہ کیا۔ لوک رقص گھوڑا ناچ اور رنپا رقص پیش کئے گئے۔
اس کے بعد مشہور اداکار کی جانب سے اوڈیشی رقص پیش کئے گئے ۔ ناظرین نے ادتیہ سارسوت کی غزلوں کا لطف لیا۔ جیسے ہی سوم لتا اور ڈاکٹر ایسنس بینڈ آئے تو نوجوان پرجوش ہوگئے اور سبھی نے بھرپور لطف لیا۔
وزارت ثقافت کا اہم تہوار قومی ثقافتی میلہ سات علاقائی مراکز کی حصہ داری کے ساتھ 2015 سے منعقد کیا جارہا ہے اور یہ لوگوں تک ہندوستان کی زندہ ثقافت کو لےجانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ’’ایک بھارت ،شریشٹھ بھارت‘ کے ہدف کے ساتھ اس میلے میں لوک اور قبائلی فن ،رقص ، موسیقی ،کھانے اور ایک دوسری ریاست کی ثقافت دکھائی جاتی ہے۔ یہ اداکاروں اور دست کاروں کو اپنا ذریعہ معاش چلانے اور مدد کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ نومبر 2015کے بعد قومی ثقافت میلہ دہلی،وارانسی ،بینگلورو،توانگ ،گجرات ،کرناٹک،ٹہری اور مدھیہ پردیش میں منعقد کئے گئے ہیں۔
ش ح ۔ا م۔ م ف۔
U:2046
(Release ID: 1701847)
Visitor Counter : 225