زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے ’ون ڈسٹرکٹ ون فوکس پروڈکٹ‘ (او ڈی او ایف پی) کے لئے مصنوعات (اشیا) کو حتمی شکل دی


او ڈی او ایف پی کے نفاذ سے کسانوں کو فائدہ ہوگا اور اس کے بعد زرعی برآمدات میں بڑھوتری ہوگی

Posted On: 27 FEB 2021 1:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی27،فروری2021

زراعت اور کسانوں کے بہبود کی مرکزی وزارت نے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کے مشورہ سے ون ڈسٹرکٹ ون فوکس پروڈکٹ (او ڈی او ایف پی) کی مصنوعات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ملک بھر کے 728 ضلعوں کے لیے زراعت، باغبانی، مویشی، مرغی فارم یعنی پولٹری، دودھ، ماہی پروری اور میرن (سمندری) ایکوا کلچر سیکٹروں سے پروڈکٹس مصنوعات کی شناخت کی گئی ہے۔ ان مصنوعات کی فہرست کو ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل (آئی سی اے آر) سے جانکاری لینے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ ان مصنوعات (پروڈکٹس) کو ہند سرکار کی اسکیموں کے سمادیش کے ذریعے سے ایک کلسٹر نظریے سے بڑھاوا دیا جائے گا، تاکہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے حتمی مقصد کے ساتھ ان پروڈکٹس کی قدر وقیمت میں اضافہ کیا جاسکے ۔ ان پہچان کیے گئے پروڈکٹس کو خوراک ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کی پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت مدد فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکیم پرموٹروں اور بہت چھوٹی صنعتوں کو ترغیب فراہم کرتی ہے۔ کئی پروڈکٹس میں دیگر محکموں کے وسائل اور پہنچ کا کنوروجینس شامل ہے۔ زراعت اور کسانوں کے بہبود کی وزارت اپنی ایم آئی ڈی ایچ، این ایف ایس ایم، آر کے وی وائی، پی کے وی وائی جیسی موجودہ مرکزی سرکار کے ذریعے اسپانسر اسکیموں سے او ڈی او ایف پی کی مدد کرے گا۔ ریاستی سرکاروں کے ذریعے او ڈی او ایف پی کے نفاذ سے کسانوں کو فائدہ ہوگا اور ویلیو ایڈیشن کی توقعات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور اس کے بعد زرعی برآمدات میں بڑھوتری ہوگی۔

مختلف ضلعوں کے لئے مصنوعات اس طرح ہیں:

  1. دھان-40 اضلاع
  2.   گندم-5 اضلاع
  3.   موٹے اور نوٹری اناج-25 اضلاع
  4.  دالیں-16 اضلاع
  5. کمرشیل فصلیں-22 اضلاع
  6. تلہن-41 اضلاع
  7. سبزیاں-07 اضلاع
  8. مسالے-105 اضلاع
  9. شجرکاری 128 اضلاع
  10. پھل 226 اضلاع
  11. پھلوں کی کھیتی 2 اضلاع
  12. شہد 9 اضلاع
  13. مویشی پروری، ڈیری پروڈکٹ-40 اضلاع
  14. ایکوا کلچر، سمندری ماہی پروری-29 اضلاع
  15. پروسیس پروڈکٹس-33 اضلاع

...............................................................

 

 

 

  ش ح، ح ا، ع ر

27-02-2021

U-1997


(Release ID: 1701450) Visitor Counter : 214