سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت بایوٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ کے ذریعے تیار کی گئی کوویکسین کے استعمال کے لئے اہم مولی کیول کے سینتھیٹک میں سی ایس آئی آر- آئی آئی سی ٹی کا رول

Posted On: 26 FEB 2021 11:38AM by PIB Delhi

کووڈ-19 عالمی وبا نے حفظان صحت کے شعبے کے لئے بہت سے چیلنجز پیدا کیے ہیں اور کئی سی ایس آئی آر کانسٹی ٹیونٹ لیباریٹریاں صنعت کے اشتراک سے انتھک کام کررہی ہیں تاکہ پروسیس کی ترقی کے ذریعے اور کیمیکل ٹرائیلز کرکے دواؤں کو لانچ کیا جاسکے۔ سی ایس آئی آر لیباریٹریوں نے بھی ایس اے آر ایس- سی او وی-2 کی اسکریننگ کے لئے فیلوڈا اور ڈرائی سواب ڈائریکٹ آر ٹی- پی سی آر طریقے سمیت تشخیصی کٹس کو شروع کرنے کے لئے زبردست تعاون دیا ہے۔

ہمارے ملک ہندوستان میں بھارت بائیو ٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ (بی بی آئی ایل) کووڈ-19 کو ویکسین ٹی ایم کے لئے سودیشی (ملکی) ویکسین کی تیاری کے معاملے میں پیش پیش رہی ہے۔ بی بی آئی ایل کے ذریعے تیار کی گئی ویکسین (ٹیکہ) سارس- سی او وی-2 انفیکشن کو پوری طرح سے ختم کرنے کے معاملے میں انتہائی پیوری فائیڈ ہے۔ ویکسین الجیل آئی ایم ڈی جی کے ساتھ تیار (فارمویسٹ) کیاگیا ہے۔ اس ویکسین میں ضروری امیون رسپانس تیار کرنے کے لئے ایلمونیم ہائیڈرو آکسائیڈ جیل کے ساتھ ٹی اے ایل آر 8/7 ایگونسٹ کیمیکل ہے۔ایک ویکسین کی کارکردگی میں ٹی ایل آر8 ایگونسٹ مولی کیول کے ذریعے ادا کیے گئے اہم رول کی وجہ سے سی ایس آئی آر کانسٹی ٹیونٹ لیب کو بی بی آئی ایل کے ذریعے اپروچ کیاگیا۔ یہ لیب حیدر آباد میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) کی ہے۔ بی بی آئی ایل نے حیدر آباد کے سی ایس آئی آر لیب سے اس لئے مدد مانگی تاکہ سستی قیمت اور انتہائی پیوریٹی والے سودیشی (ملکی) کیمیکلز کے ساتھ ایگونسٹ مولی کیول ذرہ کے لئے سینتھیٹک راستہ تیار کیا جاسکے۔ اس ایگونسٹ مولی کیول یعنی ذرہ میں اضافی پیداوار کو بڑھانے کے لئے بی بی آئی ایل سے مدد حاصل کی گئی ہے۔

اس پروجیکٹ کی قیادت آئی آئی سی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چندر شیکھر اور سینئر سائنسداں ڈاکٹر راجی ریڈی کے ذریعے کی گئی اور اسے ریکارڈ چار مہینے میں پورا کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ اے سی –سی ایس آئی آر کے سینئر پرنسپل سائنس داں اور پروفیسر ڈاکٹر موہانا کرشنا مویال کی قیادت میں سی ایس آئی آر- آئی آئی سی ٹی ٹیم نے ٹیسٹنگ ٹی ایل آر 8/7 ایگونسٹ ذرہ (مولی کیول) کے لئے تجزیاتی طریقے کو تیار اور این اے بی ایل سے ایکریڈٹ کیے گئے لیب کے ذریعے سے اس کی میتھڈ ویلیڈشن طریقہ کار کی تیاری میں اہم رول ادا کیا ہے۔

نوویل ایگونسٹ کی تیاری کے لئے سی ایس آئی آر- آئی آئی سی ٹی کے ذریعے کئے گئے کام کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت بایوٹیک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا نے کہا کہ ایگونسٹ مولی کیول کے لئے سی ایس آئی آر- آئی آئی سی ٹی کے جانب سے تیار کی گئی پروسیس ٹکنالوجی کو ویکسین ٹی ایم کے لئے معاون پیدا وار میں ایک اہم رول ادا کررہا ہے۔ سی ایس آئی آر کے ڈی جی ڈاکٹر شیکھر مانڈے نے جو ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری بھی ہیں، آتم نربھر بھارت کی سمت میں سی ایس آئی آر کی عہد بستگی کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ریکارڈ وقت میں ایگونسٹ مولی کیول کی سستی اور معیاری تیاری کے عمل کے لئے سی ایس آئی آر- آئی آئی سی ٹی ٹیم کی تعریف کی۔

 

ش ح، ح ا، ع ر

26-02-2021

U-1977


(Release ID: 1701271) Visitor Counter : 145