ریلوے کی وزارت

ریلوے کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تنک پور-دلی- تنک پور پرناگری جن شتابدی ایکسپریس اسپیشل ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


یہ ٹرین اتراکھنڈ میں سماجی، معاشی ترقی لائے گی اور تنک پور کو قومی راجدھانی سے جوڑے گی

پرناگری مندر کا سفر کرنے والے یاتریوں کو بہتر کنکٹویٹی کے ساتھ کافی فائدہ پہنچے گا: گوئل

Posted On: 26 FEB 2021 4:01PM by PIB Delhi

ریلوے ، کامرس وصنعت اور صارفین کے امور کے علاوہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج تعلیم کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک کے ہمراہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تنک پور-پرنا گری جن شتابدی ایکسپریس خصوصی ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر دیگر معزز شخصیتیں موجود تھیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قابل محترم مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ نئی، جدید محفوظ ایل ایچ بی کوچ پرنا گری جن شتابدی ٹرین شروع کرنے سے خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گی اور کنکٹویٹی بھی بڑھے گی۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایاکہ پیلی بھیت-دلی روٹ کی بجلی کاری پہلے ہی مکمل کرلی گئی تھی اور تنک پور- پیلی بھیت روٹ بھی مکمل ہے، صرف سی آر ایس کے معائنے کا انتظار ہے۔ جلد ہی تنک پور –دلی روٹ کی پوری طرح بجلی کاری کردی جائے گی۔

انہوں نے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا جن پر فی الحال اتراکھنڈ کی ریاست میں کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریل پروجیکٹوں کے لیے جو بجٹ مختص کیا گیا ہے اس میں کئی گنا اضافہ کیاگیا ہے اور اتراکھنڈ میں ترقی کی ایک نئی لہر چل رہی ہے۔

یہ خصوصی ٹرین تنک پور کو قومی راجدھانی سے جوڑے گی اور خطے میں سماجی معاشی ترقی لائے گی۔ پرناگری مندر کا سفر کرنے والے یاتریوں کو بہتر کنکٹویٹی کے ساتھ فائدہ پہنچے گا۔

ٹرین کے بارے میں کچھ باتیں

ٹرین نمبر 05325 تنک پور- دلی پرنا گری جن شتابدی ایکسپریس روزانہ چلنے والی ایک خصوصی ٹرین ہے جو دن میں 11 بج کر 25 منٹ پر دلی سے روانہ ہوگی اور شام 4 بج کر 10 منٹ پر تنک پور پہنچے گی۔اس ٹرین میں کل 12 ایل ایچ بی کوچیز ہوں گے جن میں 2اے سی چیئر کار و08 چیئرکار کوچیز اور دو جنریٹر کوچیز شامل ہیں۔ یہ ٹرین دونوں سمت میں بن باسا، کھیتیما، پیلی بھیت، عزت نگر، بریلی سٹی، بریلی جنکشن، وشارت گنج، آؤنالا، کارینگی، دفتارا، آصف پور، چندوسی، راجہ کاساہس پور، مراد آباد، امروہہ، گجرولہ، گڑھ مکتیشور، سمبھاؤلی، ہاپوڑ، پلکھوا، غازی آباد، شاہدرہ، دلی شاہدرہ اسٹیشن پر رکے گی۔

...............................................................

 

 

 

 

ش ح، ح ا، ع ر

26-02-2021

U-1978



(Release ID: 1701270) Visitor Counter : 162