وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے ان بنیادی ڈھانچے سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے بجٹ پر عملی نکات پر بات چیت کے لیے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 26 FEB 2021 3:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26فروری، 2021/ خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج نیتی آیوگ کے سی ای او اور بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ این آئی پی پر عمل درآمد سمیت مستقبل کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق خاکے پر تبادلۂ خیال کے لیے منعقد کی گئی۔ وزیر خزانہ کی طرف سے منعقدہ یہ تیسری جائزہ میٹنگ تھی۔ یہ میٹنگ قومی بنیادی ڈھانچے کے رکے ہوئے کاموں کی اہمیت کے لیے منعقد کی گئی تھی اور اس مقصد سے منعقد کی گئی تھی کہ کووڈ – 19 کے بعد معیشت کی تیز تر بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

میٹنگ میں یہ تبادلۂ خیال کیا گیا کہ اس سال جب پوری دنیا کے ممالک کووڈ – 19 عالمی وبا کے چیلنجوں سے نمٹ رہے ہیں، این آئی پی نے خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ این آئی پی کا آغاز  6835 پروجیکٹوں کے ساتھ کیا گیا۔

نیتی آیوگ کے سی ای او نے اثاثوں کو نقد رقم کی شکل دیئے جانے کے بارے میں پرزینٹیشن دیا اور بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کو نقد رقم دینے کے لیے مختلف طریقوں کو اجاگر کیا ۔ نیز اثاثوں کو نقد رقم کی شکل دینے کے لیے  نشانوں  کو قطعی شکل دینے کے بارے میں بات چیت کی۔

این آئی پی پر وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے محترمہ نرملا سیتا رمن نے زور دے کر کہا کہ این آئی پی کووڈ کے بعد کی صورتحال میں معیشت کو جلا ء دینے میں اہم رول ادا کرے گا۔ وزارتوں اور محکموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ این آئی پی نشانوں سے بھی زیادہ حاصل کرنے کا مقصد مقرر کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔ 

26.02.2021

U –1976


(Release ID: 1701266) Visitor Counter : 183