ریلوے کی وزارت

انڈین ریلویز نے اُن زونوں میں یو ٹی ایس آن موبائل ایپ سہولت کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں غیر ریزرو ریل خدمات شروع کی جارہی ہیں


کاؤنٹر پر بھیڑ کور روکنے اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کےلئے موبائل ایپ یوٹی ایس آن موبائل کی سہولت شروع کی جارہی ہے

زونل ریلویز کو ہدایت دی گئی ہے کہ جس  کسی بھی زونل ریلوے میں جب بھی غیر ریزرو ریل خدمات شروع کی جائے ، متعلقہ زونل ریلوے غیر ریزرو ٹکٹ جاری کرنے کےلئے یوٹی ایس آن موبائل  ایپ کی سہولت کا آغاز کرے

Posted On: 25 FEB 2021 4:27PM by PIB Delhi

ٹکٹ بکنگ کاؤنٹرز پر بھیڑ کو روکنے اور سماجی فاصلے کے ضابطوں پر عمل آوری کو یقینی بنانے کےلئے انڈین ریلویز کی جانب سےیو ٹی ایس آن موبائل ایپ کے ذریعے غیر ریزرو ٹکٹ کی بکنگ کی سہولت دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔

انڈین ریلویز کے تحت غیر ریزرو ٹرین خدمات مرحلہ وار طریقے سے شروع کی جارہی ہے۔غیر ریزرو ٹکٹوں کی بکنگ کے دوران مسافروں کو کسی بھی پریشانی سے نجات دلانے کےلئے اور کاؤنٹر سے ٹکٹ لیتے وقت بکنگ کاؤنٹرز پر  سماجی فاصلے کے ضابطوں پر عمل آوری کو یقینی بنانے کےلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیم شہری سیکشنز میں یوٹی ایس آن موبائل ایپ کی سہولت  دستیاب کرانے کے علاوہ زونل ریلویز  کے غیر ؍نیم شہری سیکشنز میں اس سہولت کو بھی دوبارہ متعارف کرایا جائے۔  زونل ریلویز کو ہدایت دی گئی ہے کہ جب بھی کسی زونل ریلوے میں غیر ریزرو ٹرین خدمات شروع کی جائے، متعلقہ زونل ریلوے غیر ریزرو ٹکٹ جاری کرنے کےلئے یوٹی ایس آن موبائل ایپ کی سہولت فراہم کرے۔

 

*************

 

ش ح۔م ع۔ ن ع

 (U: 1950)



(Release ID: 1701002) Visitor Counter : 138