کارپوریٹ امور کی وزارتت

بھارت میں ‘تجارت کرنے میں آسانی ’کو فروغ دینے اور ضابطوں کے مجموعی نفاذ میں بہتری پیدا کرنے کے لیے کارپوریٹ امور کی وزارت اور سی بی آئی سی نے ڈیٹا کے لین دین پر ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Posted On: 25 FEB 2021 1:05PM by PIB Delhi

کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے)اور سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسیز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی)، وزارت خزانہ نے دونوں تنطیموں کے درمیان ڈیٹا کی لین دین کے لیے آج ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے۔اس مفاہمت نامہ پر ایم سی اے کے سکریٹری جناب راجیش ورما، سی بی آئی سی کے صدر جناب اجیت کمار کی موجودگی میں ایم سی اے کے جوائٹ سکریٹری جناب منوج پانڈے اور سی بی آئی سی کے اے ڈی جی جناب بی بی گپتا نے دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NQPT.jpg

یہ مفاہمت نامہ مؤثر طریقے سے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیےڈیٹا کی صلاحیتوں میں اضافہ سے متعلق ایم سی اے اور سی بی آئی سی کے وژن کے موافق ہے۔دونوں تنظیمیں ایک دوسرے کے ڈیٹا بیس تک رسائی کے سبب فائدہ حاصل کرنے جارہی ہیں۔ان میں درآمد-برآمد لین دین کی تفصیلات اور ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی مالیاتی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ایم سی اے 21ورژن 3کی ترقی کے سلسلے میں ڈیٹا شیئرکرنےکا انتظام اہم ہوگیا ہے اور اس کے لیے بھارت میں کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے اور ضابطوں کے مجموعی نفاذ میں بہتری پیدا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجائےگا اور اسی طرح سی بی آئی سی بھی اے ڈی وی اے آئی ٹی بھی (بالواسطہ ٹیکس کاری میں جدید ترین شماریات) 360 ڈگری ٹیکس دہندہ پروفائلنگ ٹول کے لانچ، اے آئی/ایم ایل ڈیٹا کے تجزیہ جیسے طریقوں کے ذریعے اس مقصد کو حاصل کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔

یہ مفاہمت نامہ خودکار اور باقاعدگی کی بنیاد پر ایم سی اے اور سی بی آئی سی کے درمیان ڈیٹا اور معلومات فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ کارپوریٹ کے ذریعہ رجسٹرار کے پاس دائر مالیاتی تفصیلات، شیئروں کی تقسیم کے ریٹرن بل آف انٹری (درآمد)، شیپنگ بل (برآمد) کی تلخیص کی تفصیلات جیسی مخصوص معلومات بھی شئیرکرنے کے قابل بنائےگا۔یہ مفاہمت نامہ یقینی بنائے گا کہ ایم سی اے اور سی بی آئی سی دونوں کے درمیان ریگولیٹری مقاصد کے لیے بلا رکاوٹ رابطہ ہو۔ ڈیٹا کے مسلسل لین دین کے علاوہ چھٹنی کرنے، تجزیہ، جانچ اور قانونی کارروائی کے مقصد کے لیے ایم سی اے اور سی بی آئی سی کی درخواست پر ایک دوسرے کے ساتھ ان کے متعلقہ ڈیٹابیس میں دستیاب کسی بھی معلومات کا لین دین کرسکیں گے۔

سرکارکے ‘کم ازکم گورنمنٹ اورزیادہ سے زیادہ گورننس’ کے وژن کو پورا کرنے میں ٹیکنالوجی اورڈیٹا اہم رول نبھائیں گے۔ ایم سی اے اور سی بی آئی سی دونوں اس وژن کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح تیارہیں۔

یہ مفاہمت نامہ دستخط کیے جانے کی تاریخ سے نافذ ہوگا اور یہ ایم سی اے اور سی بی آئی سی کی ایک اہم پہل ہے جو پہلے سے ہی مختلف موجودہ نظام کے ذریعہ تعاون کررہے ہیں۔ اس پہل کے لیے ایک ڈیٹا ایکسیچنج اسٹیئرنگ گروپ بھی قائم کیا گیا ہے جو گاہے بہ گاہے ڈیٹا کی لین دین کی حالت پر تجزیہ کرے گا اور ڈیٹاشیئرنگ نظام کو زیادہ مؤثربنانے کے لیے قدم اٹھائے گا۔یہ مفاہمت نامہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون اور تال میل کے نئے دور کا آغاز ہے۔

*************

ش ح۔ ق ت۔ ج ا

1961U No.

 



(Release ID: 1700996) Visitor Counter : 172