وزارت دفاع
24 ویں بھارت امریکہ ایگزیکٹو ورکنگ گروپ (ای ایس جی) کی میٹنگ
Posted On:
25 FEB 2021 4:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی 25 فروری: بھارت امریکہ ایگزیکٹو ورکنگ گروپ (ای ایس جی) کے اجلاس کا 24واں ایڈیشن 22 سے 24 فروری 2021 کے دوران نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں امریکی فوج کے 12 رکنی وفد نے نہ نفس نفیس اور اور امریکہ کے مختلف مقامات سے تقریباً 40 افسران نے ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔
امریکی فوج پیسیفک (یو ایس آر پی اے سی) کے ڈپٹی کمانڈنگ جنرل میجر جنرل ڈینیل میک ڈینیل امریکہ کی جانب سے وفد کے سربراہ تھے۔ بھارتی فوج کا وفد 37 افسران پر مشتمل تھا۔
یہ فورم فوج سے فوج کے تعلقات کا ایک پلیٹ فارم ہے جو ہر سال باری باری بھارت اور امریکہ میں اجلاس کرتا ہے اور فوجی تعاون کے موضوع پر تبادلہ خیال کرتا ہے۔
متعلقہ شعبوں میں تال میل بڑھانے کے پیش نظر باہمی دلچسپی کے بہت سے عصری مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس پہلی بار کووڈ-19 کی پابندیوں کی وجہ سے انفرادی اور ورچوئل وسیلے سے منعقد کیا گیا تھا۔
اجلاس کے دوران دفاعی تعاون کے متعلقہ امور اور فریقین کے درمیان دلچسپی کے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
****
ش ح۔ ع ا۔ م ف
U. No.1936
(Release ID: 1700975)
Visitor Counter : 154