وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال 'نشنک' نے 16 ویں ایف آئی سی سی آئی اعلی تعلیم کی کانفرنس 2021 میں افتتاحی خطاب کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 FEB 2021 3:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی 25 فروری:  مرکزی ویزر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج 16 ویں ایف آئی سی سی اعلیم تعلیمی سمٹ 2021 میں افتتاحی خطاب کیا۔ ایف آئی سی سی آئی ہائر ایجوکیشن سمٹ کے 16 ویں ایڈیشن  کو وزارت تعلیم اور وزارت تجارت و صنعت کے تعاون سے صنعت و تجارت کے بھارتی وفاق (فکی) کی جانب سے ورچوئل وسیلے کے ذریعے منعقد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا موضوع 'اعلی تعلیم @ 2030: رائز – لچک،  اختراع، پائیداری، انٹرپرائز' ہے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ تعلیم سے متعلق قومی پالیسی (این ای پی) 2020، 21 ویں صدی کی ضروریات کے مطابق بھارتی تعلیمی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی راہ ہمورا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے جہاں یہ پالیسی بنائی ہے وہیں نجی شعبے کی حصہ داری اس پر عملدرآمد میں اہم کردار ادا نبھائے گی۔

 

 

جناب پوکھریال نے مزید کہا کہ "رسائی، مساوات، معیاری، کفایت اور شفافیت کی اقدار پر تعمیر ہونے والے قومی تعلیمی پالیسی 2020  پائیدار ترقی کے لیے طے کردہ 2030 کے ایجنڈے سے مربوط ہے اور اس کا مقصد بھارت کو ایک متحرک علمی معاشرہ  بنانا اور عالمی طور پر علم کی سپر پاور میں تبدیل کرنا ہے۔ "

 

مرکزی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اگلے 20-30 برسوں میں نوجوان بھارت کی توانائی اور صلاحیتوں کو دنیا کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا کیونکہ 21 ویں صدی نوجوان بھارت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت قیمتوں کے فوائد کی وجہ سے نہیں بلکہ ملک کے امیر اور ہونہار انسانی سرمائے کی وجہ سے دنیا کا تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کا سرمایہ بننے کے لیے تیار ہے۔

 

ایف آئی سی سی آئی ہائر ایجوکیشن سمٹ کی ستائش کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ پچھلے برسوں کے دوران یہ سمٹ  ایک پرفکر قیادت کے پلیٹ فارم کی حیثیت سے ابھری ہے اور اس نے اہم متعلقہ فریقوں کو اکٹھا کیا ہے تاکہ قومی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے نیز علم کا تبادلہ کیا جا سکے۔ ان متعلقہ فریقوں میں پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، صنعت اور طلبا شامل ہیں۔

 

افتتاحی اجلاس میں فکی ای وائی رپورٹ 'بھارت میں اعلیٰ تعلیم: وژن 2040' جاری کی گئی۔ موجودہ تناظر میں تعلیم 4.0 کی وضاحت کرتے ہوئے رپورٹ میں ابھرتے ہوئے تنقیدی رجحانات اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے اندر سیکھی گئی چیزوں کے ساتھ عالمی بہترین طریقہ ہائے کار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

 

انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے چانسلر ڈاکٹر آر اے ماشیلکر، ایف آئی سی سی آئی ہائر ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ودیا یرویڈیکر، ایف آئی سی سی آئی کے چیئرمین جناب ادے شنکر اور ایف آئی سی سی آئی کے سکریٹری جنرل جناب دلیپ چنائے نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔

 

****

 

 

******

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No.1937

 


(ریلیز آئی ڈی: 1700974) وزیٹر کاؤنٹر : 170