وزارت دفاع
مشترکہ بیان
Posted On:
25 FEB 2021 12:00PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 25 فروری / ہندوستان اور پاکستان کے ملٹری آپریشن کے ڈائریکٹر جنرلوں نے ہاٹ لائن پر رابطے کا ایک نظام قائم کرنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے ۔ دونوں فریقوں نے کنٹرول لائن اور دیگر تمام سیکٹروں میں ایک آزادانہ اور دوستانہ ماحول میں صورتِ حال کا جائزہ لیا ۔
سرحدوں پر باہمی طور پر مفید اور پائیدار امن کے حصول کی خاطر دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم او نے ایک دوسرے کے اہم معاملات اور تشویش کے معاملات کو ، جن سے امن میں رخنہ پڑ سکتا ہے اور تشدد پھیل سکتا ہے ، حل کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔ دونوں فریقوں نے تمام معاہدوں ، سمجھوتوں پر سختی سے عمل کرنے اور 24 / 25 فروری ، 2021 ء کی آدھی رات سے لائن آف کنٹرول اور تمام دیگر سیکٹروں میں جنگ بندی کی سختی سے پابندی کرنے سے اتفاق کیا ۔
دونوں فریقوں نے ، اِس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ ہاٹ لائن رابطے کا نظام اور سرحدی فلیگ میٹنگوں کو کسی بھی ناگہانی صورتِ حال یا غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 25.02.2021 )
U. No. 1932
(Release ID: 1700896)
Visitor Counter : 371