وزارت آیوش

قومی میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) آیوش کی وزارت کی جانب سے اسپانسر تحقیقی پروجیکٹوں کے حصے کے تحت تین پیٹنٹ داخل کئے گئے

Posted On: 24 FEB 2021 4:06PM by PIB Delhi

قومی میڈیسنل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) وزارت آیوش نے ایسے پیٹنٹ ایبل پروجیکٹوں کی نشاندہی کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے جو میڈیسنل پلانٹس کے تحفظ، ترقی اور پائیدار بندوبست پر مرکزی سیکٹر کی اسکیم (سی ایس ایس) کے تحقیق وترقی کے حصے کے تحت اسپانسر کی گئی ہیں۔ این ایم پی بی عام طور پر ملک بھر میں سرکاری کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تنظیموں دونوں کے لئے سی ایس ایس کے تحت تحقیق وترقی کے مختلف پروگراموں کو اسپانسر کرتی ہے۔

ان اسپانسر مالی حمایت والے تحقیقی پروجیکٹوں کے تحت این ایم پی بی نے اب تک تین منفرد پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے، جو نوعیت کے اعتبار سے نئے اور قابل پیٹنٹ ہیں۔ یہ ہیں (1) ایجل مرمیلوج ہے سکینڈری میٹا بولائٹس کی بایو پروڈکشن جیسے عام طور پر بی ای ایل (آر اینڈ ڈی ٹی این-04/2006-07): (2) کی شکل میں جانا جاتا ہے۔

(2) ہیری روٹ کلچر میں ذشامول (آیوروید میں استعمال ہونے والی 10 جڑیں) کی تین قسموں سے سکینڈری میٹا بولٹسکس کی پیدوار (آر اینڈ ڈی، ٹی این -0112013-14- این ایم پی بی) اور (3) ڈایوسکوریا فلوری نیدا سے اینٹی کینسر اور اینٹی ان فلیمینٹری ایجنٹس کا فروغ (آر اینڈ ڈی، یوپی-04/2015-16) پہلے دو پروجیکٹ انسٹی ٹیوٹ آف فاریسٹ جینٹلس اور ٹری بریڈنگ (آئی ایف جی ٹی بی) کوئمبٹور سے تعلق رکھتے ہیں۔ تیسرا پروجیکٹ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسنل اینڈ ایرومیٹک پلانٹس (سی آئی ایم اے پی) لکھنؤ کی جانب سے انجام دیاگیا ہے۔

این ایم پی بی کے سی ای او نے اس بات کو دوہرایا کہ یہ این ایم پی بی کی ٹیم کے لئے ایک اچھی شروعات ہے اور وہ آنے والے وقت میں مزید پیٹنٹس داخل کریں گے۔

آیوش کی وزارت کے سکریٹری نے ساتھی تنظیموں کے اشتراک سے تین پیٹنٹ درخواستیں داخل کرنے کے لئے این ایم پی بی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

...............................................................

 

 

 ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-1903


(Release ID: 1700718) Visitor Counter : 147