نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
گجرات میں کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے - دنیا کے چوٹی کے کرکٹر احمد آباد میں ایک مہینے کے لیے قیام پذیر
دلہن کی طرح آراستہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم، موٹیرا، کرکٹ کے سُر میں ڈوبا
دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دینے کے لیے کی کوہلی کی ٹیم نیٹ پریکٹس میں مصروف
Posted On:
23 FEB 2021 4:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی ۲۳؍فروری: پورا احمد آباد اب کرکٹ کے مختلف رنگوں سے آراستہ نظر آتا ہے۔ کرکٹ کا جادو شہر میں اب ہر ایک کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ چوٹی کے کرکٹرز قریباً ایک ماہ تک شہر میں قیام کریں گے۔ دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد، لوگوں کا جوش آسمانوں سے باتیں کر رہا ہےاور وہ انگلینڈ کے خلاف ایک اور شان دار فتح کے منتظر ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح ایک اور کشش ہے۔ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کے بدست موٹیرا اسٹیڈیم کے افتتاح کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ صدر رام ناتھ کووند آج سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج گاندھی نگر میں گجرات سنٹرل یونیورسٹی کی تیسری گریجویشن تقریب میں برکت کے بعد وہ کل ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ اس مقصد کے لیے اسٹیڈیم کے قریب ایک خاص گنبد ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، کھیل کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجو، گورنر جناب آچاریہ دیوورت اور دیگر معززین کی موجودگی میں، نئے اسپورٹس انکلیو کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ گنبد نما اسٹیج سے صدر جمہوریہ موٹیرا اسٹیڈیم کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کریں گے۔
صدر جمہوریہ کو اسپورٹس انکلیو کے ماڈل کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، جسے موٹیرا اسٹیڈیم کے متصل تیار کیا جائے گا۔ اس کے بعد صدر اسٹیڈیم کے احاطے میں ہال آف فیم بھی جائیں گے۔ ملحوظ رہے کہ ہال آف فیم میں دنیا بھر کے مشہور کرکٹرز کی تصاویر آویزاں ہیں۔ اس کے علاوہ موٹیرا میں اب تک کھیلے گئے تمام میچوں کی یاد میں قریباً ایک سو پچاس میچوں کی تصویروں سے سجایا گیا ہے۔ 2011 کے ورلڈ کپ میں موٹیرا میں کھیلنے والی تمام ٹیموں کے آٹوگراف والے بیٹوں کا مجموعہ بھی متاثر کن انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند بعد میں اسٹیڈیم میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پر گل پوشی کریں گے اور بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ ایک لاکھ دس ہزار لاکھ شائقین کی گنجائش کے حامل اسٹیڈیم کے لیے کورونا کے رہنما خطوط کے مطابق صرف 50 فیصد ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔ اس میچ کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا جس کے لیے ایک ڈرون کیمرے سمیت 30 کے قریب ہائی ٹیک کیمرے نصب ہوں گے۔ اسٹیڈیم کے عہدیداروں نے آج زبردست لائٹنگ اور کیمرا سیٹ اپ کے لیے آخری لمحات کی تیاریوں کی نوک پلک درست کی۔
مختلف کیمرے جیسے مین کیمرہ، اسٹرائیک زون کیمرا، فیلڈ کیمرا، رن آؤٹ کیمرا، ہاک آئی کیمرا، جوش و خروش کے تمام لمحوں کو قید کرنے کے لیے پوری طرح لیس ہیں۔ موٹیرا اسٹیڈیم سمیت سابرمتی اور گاندھی نگر میں سخت سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہر شخص کل کے افتتاحی اور ٹیسٹ میچ کے شان دار شو کے لیے بھی تیار ہے۔
اسی دوران ادھر بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج نیٹ پریکٹس میں مصروف نظر آئیں۔ کرکٹ کے تجزیہ کاروں کے لیے موٹیرا کی پچ کی کارکردگی بھی ایک اہم موضوع بنی ہوئی ہے۔ ڈے نائٹ میچ کے دوران، فلڈ لائٹس کھیل دیکھنے والے شائقین کو آنکھوں کو خیرہ کریں گی۔
***
ش ح۔ ع ا۔ م ف
U. No. 1876
(Release ID: 1700646)
Visitor Counter : 196