وزارت دفاع
دفاعی تحویل کونسل (ڈی اے سی)نے 13700کروڑ روپے کی تجاویز کو منظوری دی
Posted On:
23 FEB 2021 5:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،23؍فروری:
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت دفاعی تحویل کونسل (ڈی اے سی)نے مورخہ 23 فروری 2021ء کو نئی دہلی میں بھارتی فوج، بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ کے لئے ضروری مختلف ہتھیاروں ؍ پلیٹ فارموں؍ سازو سامان؍ ضروری نظامات کی سرمایہ جاتی تحویل سے متعلق تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔13,700کروڑ روپے کی کل لاگت کے لئے تین ، ضرورتوں کی قبولیت(اے او این)کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ سبھی اے او این دفاعی تحویل کی اعلیٰ ترین ترجیح والے زمرے ، یعنی‘بائے[انڈین –آئی ڈی ڈی ایم(انڈی جینلسی ڈیزائنڈ ، ڈیولپڈ اینڈ مینوفیکچرڈ)] میں ہے۔
تحویل سے متعلق ان سبھی تجاویز کو ملک میں ڈیزائن ، ڈیولپ اور مینوفیکچر کیا جائے گا۔ ان میں دیگر آلات کے ساتھ ساتھ دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او)کے ذریعے ڈیزائن اور ڈیولپ کئے گئے پلیٹ فارم اور سسٹم شامل ہوں گے۔
وقت کی پابندی کے ساتھ دفاعی خرید کے عمل اور تیزی سے فیصلے لینے اور سرمایہ جاتی تحویل کے لئے لئے جانے والے وقت کو کم کرنے کی سمت میں منصوبہ بند طریقے سے کام کرنے کےلئے حکومت کی آتم نر بھر بھارت مہم کے اہداف کی تکمیل کےلئے دفاعی تحویل کونسل(ڈی اے سی)نے یہ بھی منظوری دی کہ ڈی اینڈ ڈی معاملات کے علاوہ سبھی سرمایہ جاتی تحویلی معاہدوں (ڈیلی گیٹیڈ اور نن ڈیلی گیٹیڈ)دو برسوں میں ختم کئے جائیں گے۔ وزارت دفاع، فوج کی تینوں شاخوں اور سبھی حصص داروں کے مشورے سے اسے حاصل کرنے کےلئے تفصیلی کارروائی منصوبہ تیار کرے گی۔
*************
ش ح۔م م۔ ن ع
(U: 1883)
(Release ID: 1700358)
Visitor Counter : 242