وزارت خزانہ

بھارت سرکار اور عالمی بینک نے ناگالینڈ میں بھارت کی تعلیم کے معیار میں سدھار کے پروجیکٹ پر دستخط کئے

Posted On: 23 FEB 2021 11:30AM by PIB Delhi

نئی دہلی23،فروری2021

بھارت سرکار، ناگالینڈ سرکار اور عالمی بینک نے آج ناگالینڈ کے اسکولوں کے انتظامی کام کاج میں سدھار کے ساتھ ہی چنندہ اسکولوں میں تعلیم کی سرگرمیوں اور پڑھائی کے ماحول کو بڑھانے کے لئے 6.8 ملین ڈالر کے پروجیکٹ پر دستخط کئے ہیں۔

ناگالینڈ: کلاس روم ٹیچنگ اور وسائل پروجیکٹ سے کلاس میں پڑھائی میں سدھار ہوگا۔ ٹیچروں کے پیشہ ورانہ نشوونما کے لئے مواقع پیدا ہوں گے اور طلبا وٹیچروں کو دستیاب کرانے کے لئے تکنیکی نظام بنایا جائے گا، جس سے ملی جلی اور آن لائن تعلیم تک باقاعدہ پہنچ کے ساتھ ہی پالیسیوں اور پروگراموں کی بہتر نگرانی یقینی ہوگی۔ اس طرح کا ایک مربوط طریقہ کار اور نکتہ نظر روایتی ڈلیوری ماڈلوں کو مکمل کرے گا اور کووڈ-19 سے پیدا ہونے والے چیلنجز کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ ناگالینڈ میں سرکاری تعلیم کے نظام میں تقریباً 150000 یعنی ایک لاکھ 50 ہزار طلبا اور 20 ہزار اساتذہ اسکولوں میں ریاست گیر اصلاحات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

وزارت خزانہ بھارت سرکار میں معاشی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب سی ایس مہاپترا نے کہا کہ انسانی وسائل کا فروغ کسی بھی ترقی کی حکمت عملی میں کلیدی رول ادا کرتا ہے اور بھارت سرکار نے ہندوستان میں تعلیم کے منظرنامے میں تبدیلی کے لئے کئی ٹھوس قدم اٹھائیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناگالینڈ میں اس تعلیمی پروجیکٹ سے طلبا اور اساتذہ کے سامنے موجود کئی سنگین مسائل کا حل نکلے گا اور یہ پروجیکٹ ریاست کی ترقی میں اہم رول نبھائیں گے۔

اس سمجھوتے پر بھارت کی طرف سے جناب مہاپترا ، ناگالینڈ سرکار کی طرف سے پرنسپل ڈائریکٹر جناب شناواس سی اور عالمی بینک کی طرف سے ہندوستان میں کنٹری ڈائریکٹر جنید احمد نے کیے۔

آج ناگالینڈ کو کمزور اسکولی بنیادی ڈھانچے ٹیچروں کی پیشہ ورانہ نشوونما کے لئے مواقع کی کمی اور اسکول نظام کے ساتھ متاثر کن حصہ داری کے لئے کمیونٹیز کی محدود صلاحیت جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کووڈ-19 وبا نے ان چیلنجز کو بڑھا دیا ہے اور ریاست کے اسکولی تعلیمی نظام میں زیادہ بحران پیدا کردیا ہے اور اسکول کے تعلیمی نظام کے لئے اڑچنیں بڑھا دی ہیں۔

 ہندوستان میں عالمی بینک کنٹری کے ڈائریکٹر جنید احمد نے کہا کہ بھلے ہی گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستان میں اسکول میں حاضر ہونے والے بچوں کی تعداد بڑھی ہے پھر بھی سیکھنے سکھانے کے نتائج کو بہتر بنانے کی اور زیادہ ضرورت ہے تاکہ لیبر مارکیٹ کی مانگ کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ترقی کی رفتار بڑھایا جاسکے۔ یہ پروجیکٹ سدھار اور ریاست میں زیادہ لچکدار تعلیمی نظام کے فروغ کی سمت میں ناگالینڈ سرکار کی کوششوں کو تعاون دینے کے لئے تیار کیاگیا ہے۔

ناگالینڈ کے تعلیمی بندوبست اور انفارمیشن سسٹم کو مضبوط بنانے سے تعلیم کے وسائل تک زیادہ رسائی ممکن ہوسکے گی اور ٹیچروں وتعلیمی نیچرس کے لئے پیشہ ورانہ نشوونما اور کارکردگی کا اندازہ لگانے کے نظام کو حمایت ملے گی۔

تعلیم کے ماہر اور پروجیکٹ کے لئے عالمی بینک کے ٹاسک ٹیم کے لیڈر جناب کمار وویک نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اسکولوں میں سیکھنے کے ماحول کو بہتر بنانے اور اصلاح کی ریاستی سرکار کی کوششوں میں تعاون ثابت ہوگا۔

اس حکمت عملی کے حصے کے طور پر ناگالینڈ کے 44 میں سے لگ بھگ 15 ہائرسکینڈری اسکولوں کو اسکول کمپلیکسز میں تیار کیا جائے گا، جہاں پروجیکٹ مدت کے دوران سیکھنے کے ماحول کو تیار کیا جاسکتا ہے۔

تعمیر نو اور ترقی کے لئے بین الاقوامی بینک سے ملنے والا 6.8 کروڑ ڈالر کے قرض کی حتمی مدت 14.5 ہوگی جس میں 5 سال کی گریس مدت شامل ہے۔

 

...............................................................

 

        ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-1874




(Release ID: 1700325) Visitor Counter : 131