وزارت دفاع

سی اے ایس کا بنگلہ دیش کا دورہ

Posted On: 22 FEB 2021 4:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 فروری،2021 / ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا،  پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایم اے ڈی سی نے بتاریخ 22 فروری 2021 کو بنگلہ دیش فضائیہ کے سربراہ (بی اے افی) ایئر چیف مارشل مسیح الزماں سرنیابت، بی بی پی، او ایس پی، این ڈی یو، پی ایس سی کی دعوت پر باقاعدہ طور پر بنگلہ دیش کا خیرسگالی دورہ شروع کیا۔ بنگلہ دیش فضائیہ کے سربراہ نے حال ہی میں فضائیہ یلاہنکا میں چیف آف ایئر اسٹاف کانکلیو 21 میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔ جہاں انہوں نے اس مہینے کی شروعات میں بینگلورو میں ایئرو انڈیا 2021 میں ایک نمائندہ وفد کی قیادت کی تھی۔

چار روزہ دورے میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ اور نمائندہ وفد کی سینئر معزز  شخصیتوں سے بات چیت کرنے اور بنگلہ دیش فضائیہ (بی اے ایف) کے اہم  ٹھکانوں کا دورہ کرنے کا پروگرام ہے۔ وہ باہمی مفادات کے شعبوں میں کی گئی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کریں گے اور آپسی دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کی گنجائش تلاش کریں گے۔

ایک اہم وقت میں سی اے ایس کا بنگلہ دیش کا دورہ، بنگلہ دیش اور بھارتی مسلح افواج دونوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ دونوں ملک 1971 کی جنگ کے 50 سال پورے ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ اس سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان موجودہ پیشہ ورانہ تعلقات اور دوستانہ رشتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

 

1840U –



(Release ID: 1700083) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam