وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمہ نے پونے میں تلاشی کی کارروائی انجام دی
Posted On:
22 FEB 2021 4:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی22،فروری2021
انکم ٹیکس محکمہ نے پورے مہاراشٹر میں 34 مختلف مقامات پر پونے کے سنگم نیر میں مقیم ایک گروپ کے خلاف 17 فروری 2021 کو تلاشی اور ضبط کی کارروائی انجام دی۔ اس گروپ کے اہم کاروبار میں تمباکو اور متعلقہ مصنوعات کی پیکجنگ اور اس کی فروخت ، بجلی کی پیداوار اور تقسیم، ایف ایم سی جی کی فروخت اور زمین جائیداد وگھروں میں کام آنے والے سازوسامان کی تجارت شامل ہے۔
تلاشی کی کارروائی کے دوران ہاتھ کی تحریر کردہ اور کمپیوٹر پر پڑے ہوئے ایکسیل شیٹس سے معلوم ہوا کہ تمباکو کی فروخت سے متعلق 243 کروڑ روپے کی رقم کے غیر ریکارڈ شدہ نقد فروخت کا لین دین ہوا ہے۔اس کے علاوہ تمباکو مصنوعات میں کچھ ڈیلروں کے خلاف کارروائی سے ان کے ذریعے کی گئی مزید غیر ریکارڈ شدہ فروخت کا پتہ چلا ہے جو لگ بھگ 40 کروڑ روپے کی مالیت کی ہے۔
یہ گروپ ریل اسٹیٹ یعنی زمین جائیداد سے متعلق لین دین میں رجسٹریشن کی قیمت سے زیادہ کی نقدی کی ادائیگی اور اس کی وصولی بھی کرتا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 18 کروڑ روپے کی مالیت کے لین دین کے ثبوت کا پتہ چلا ہے۔ انکم ٹیکس قانون 1961 کی دفعہ 50 سی کی خلاف ورزی سے متعلق معاملات کا بھی پتہ چلا ہے جس کی مالیت 23 کروڑ روپے ہے۔
تلاشی کی کارروائی کے دوران اس بات کا پتہ چلاکہ زمین جائیداد کے فروخت کے غیر ریکارڈ والے لین دین پر منافع جائیداد کی مالیت کا اندازہ لگانے والوں کے ذریعے وصول کیاگیا، جس کی مالیت 9 کروڑ روپے ہے۔ ایک کروڑ روپے کی بغیر حساب کتاب کی نقدی بھی ضبط کی گئی۔ اب تک کل 335 کروڑ روپے مالیت کی ایسی آمدنی کا پتہ چلا ہے جس کا انکشاف نہیں کیاگیا تھا۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-1832
(Release ID: 1700076)