امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
یہ وقت ‘‘ایک قوم ایک معیار’’مشن میں شامل ہونے اور ہندوستان کو عالمی معیار میں ایک لیڈر ملک بنانے کا ہے
ریلوے، کامرس وصنعت اور صارفین کے امو ر، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس)کے کام جائزہ لیا
کوالٹی سرٹیفکیشن کے لئے کسی کو بھی بیرون ملک جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہونی چاہئے
ہندوستان میں لیب ٹیسٹنگ عالمی معیار کی سطح کی ہونی چاہئے، اس کے لئے جدید آلات اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے
انڈین اسٹینڈرڈز بیورو اور سرکاری لیب کے فرق کے جائزے کو ترجیحی بنیاد پر لیا جانا چاہئے: جناب پیوش گوئل
Posted On:
20 FEB 2021 1:11PM by PIB Delhi
یہ وقت‘‘ ایک ملک ایک معیار’’ مشن میں شامل ہونے اور معیارات کے عالمی اسٹینڈرڈز بنانے میں ہندوستان کو ایک لیڈر ملک بنانے کا ہے۔یہ بات ریلوے، کامرس وصنعت اور صارفین کے امور،خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس)کے کام کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔
جناب پیوش گوئل نے کہا کہ جبکہ پروڈکشن اور خدمات کے سبھی شعبوں کو اس قومی مشن میں شامل کیا جانا ہے، ایسے میں سبھی طرح کی سرکاری خرید کے اسٹینڈرڈائزیشن اور ملکی سطح پر یکسانیت پیدا کرنے کےلئے فوری طورپر ٹینڈر لائے جاسکتے ہیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ اپنے پروڈکٹ اور خدمات کی کوالٹی کے لئے بنائے گئے معیار اکثر ملک کی طاقت اور رویے کی مثال پیش کرتے ہیں۔ ہندوستان کے لئے یہ وقت بہترین سے کچھ کم قائم کرنے کا نہیں ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس کو اپنے شعبے میں تال میل پیدا کرنے کےلئے بین الاقوامی شراکت داری اور ایسوسی ایشن کا پتا لگانا چاہئے۔
جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان میں لیب ٹیسٹنگ عالمی معیار کی ہونی چاہئے، اس کے لئے جدید آلات اور تکنیکوں کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی آئی ایس اور سرکاری لیباریٹریز کے درمیان کے جائزے کو ترجیحی بنیاد پر لیا جائے گا۔
اس بات پر توجہ مرکوز کی جائے کہ مینجمنٹ کی بات چیت ، فرق کے جائزے کی حقیقی کارکردگی کے امکانات یا مطلوبہ کارکردگی کے موازنے سے متعلق ہو۔
کئی عدم یکسانیت کے معیارات والے مختلف اداروں اور سرکاری کمپنیوں کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف معیارات کو ہر ممکن ایک اسٹینڈرڈ میں ضم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ایک قوم ایک اسٹینڈرڈز کے اس مشن میں زیادہ سے زیادہ ڈائیلاگ ، شراکت داری اور تعاون کے لئے صنعتوں کو مدعو کیا جاناچاہئے۔سرٹیفکیشن دینے کے عمل کو ہر ممکن آسان رکھنا چاہئے اور کام کے ڈپلی کیشن سے بچنا چاہئے۔
جناب گوئل نے کہا کہ ہمیں انڈین اسٹینڈرڈز کے تحت زیادہ سے زیادہ صنعتی پروڈکٹس رکھنے کےلئے دنیا میں پیش پیش رہنے کا ہدف رکھنا چاہئے اور کسی کو بھی کوالٹی سرٹیفکیشن حاصل کرنے کےلئے بیرون ملک جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہونی چاہئے۔
میٹنگ میں صارفین کے امور اور بی آئی ایس کے علاوہ دیگر محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ بی آئی ایس نے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
*************
ش ح۔ف ا۔ ن ع
(U: 1814)
(Release ID: 1699870)