ریلوے کی وزارت
جناب پیوش گوئل نے مغربی بنگال میں کئی ریلوے پروجیکٹوں کو وقف کیا ہے
ریلوے کے محکمے نے ’’سونار بنگلہ‘‘ مشن میں ایک اہم رول ادا کرنے کی ذمے داری اپنے اوپر لی ہے: جناب پیوش گوئل
Posted On:
21 FEB 2021 4:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،21 فروری ، 2021، ریلوے، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج شمالی بنگال کے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مختلف پروجیکٹوں اور مسافروں کی سہولت سے متعلق مختلف کاموں کو قوم کے نام وقف کیا۔ یہ کام مختلف مقامات پر موجود معزز شخصیات کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیا۔ بھارت سرکار کی خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزیر مملکت محترمہ دیباسری چودھری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
جناب پیوش گوئل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ’’ریلوے کا محکمہ قوم کی ایک غیر معمولی طریقے پر خدمت کر رہا ہے۔ ریلوے نے سونار بنگلہ مشن میں ایک اہم رول ادا کرنے کی ذمے داری اپنے اوپر لی ہے۔ مغربی بنگال میں ریلوے کی تین برسوں میں مکمل برق کاری کردی جائے گی اور اس وقت جاری تمام پروجیکٹ جلد مکمل کرلیے جائیں گے‘‘۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی بنگال قدرتی طور پر ایک خوبصورت علاقہ ہے اور اسے ترقی دینے سے اس کی طرف سے اور زیادہ سیاح راغب ہوں گے۔ بھارت کے محکمہ ریلوے نے اس علاقے کی شاندار ترقی کا عہد کر رکھا ہے۔
نیو جلپائی گڑی سے نیو کوچ بہار تک کے 126 کلو میٹر طویل لائن جس کی حال ہی میں برق کاری کی گئی ہے اور جسے آج وقف کیا گیا ہے، وہ ریلوے کی برق کاری کے پروگرام کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد ریلوے کے محکمے کی 100 فیصد برق کاری کرنا ہے۔ یہ سیکشن شمال مشرقی ریاستوں کی طرف ٹرین کی نقل وحرکت کے لیے بہت اہم ہے۔ اس علاقے میں برق کاری کا کام تیزی سے ہونے سے مزید ٹرینیں سامان اور مسافروں کو لالے جاسکیں گی اور ماحول دوست انداز میں کام کرسکیں گی یعنی اب ٹرینوں سے کاربن کا اخراج کم ہوگا۔ تقریباً 287 کروڑ روپئے کی لاگت والے اس پروجیکٹ سے کوئلے کے ایندھن کی زبردست بچت کی جاسکے گی۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ پورےشمال مغربی ریلوے کی برق کاری کے لیے 2018 کے بجٹ میں منظوری دی گئی تھی اور یہ کام دسمبر 2023 تک مکمل ہونا ہے۔
بنگلہ دیش کی سرحد کے نزدیک ہلدی باڑی اسٹیشن اس علاقے کی مستقبل کی اقتصادی ترقی کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔نئے اسٹیشن میں تین پیسنجر پلیٹ فارم ہیں جہاں 26 کوچوں اور دو مال گاڑی لائن کی گنجائش ہے۔ ہلدی باڑی اسٹیشن کی نئی عمارت اور دیگر کاموں مثلاً نئے سرکولیٹنگ ایریا، رننگ رومس،سنگلنگ سسٹم کی تعمیر پر تقریباً 82.72 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔ اس سیکشن پر ٹرینوں کی آمد ورفت کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ہلدی باڑی اور جلپائی گڑی اسٹیشنوں پر الیکٹرانک انٹرلاکنگ نظام فراہم کیا گیا ہے۔
بھارت کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی عزت مآب وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھارت میں ہلدی باڑی اور بنگلہ دیش میں چیلاہاٹی کے درمیان ریلوے لنک کا افتتاح 17 دسمبر 2020 کو وزیر اعظم کی سطح کی ورچوئل باہمی چوٹی میٹنگ میں کیا تھا۔
گنگارام پور مغربی بنگال کے جنوبی دیناجپور ضلع میں ایک اہم قصبہ ہے۔ یہ اسٹیشن ایک کراسنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں ہائی لیبل پلیٹ فارم اور جدید الیکٹرانک انٹرلاکنگ کی سہولت کی تقریباً 09.09 کروڑ روپئے کی لاگت سے فراہم کی گئی ہے اور طرح مقامی آبادی کی ایک مدت سے چلی آرہی مانگ پوری کردی گئی ہے۔
مسافروں کو بہتر سہولتیں اور آسانی فراہم کرنے کے مقصد سے علی پور دوار جنکشن اسٹیشن کو دوبارہ ترقی دی گئی ہے تاکہ آپریشنل ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ اسٹیشن کی نئی عمارت 8.11 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے جس میں مقامی کلچر کا خیال رکھتے ہوئے بہتر جمالیاتی سہولتیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔
بھارت کا ریلوے کا محکمہ مسافروں کے فائدے کے لیے تمام اہم اسٹیشنوں پر نئی لفٹ اور ایسکیلیٹر فراہم کر رہا ہے۔ علی پور دوار جنکشن اسٹیشن پر تقریباً 80.8 لاکھ روپئے کی لاگت سے دونئی لفٹوں کی تعمیر مسافروں خاص طور پر معمر شہریوں اور دیویانگوں کے لیے مدد گار ثابت ہوگی تاکہ وہ پلیٹ فارم نمبر 1، 2 اور 3 سے دوسرے پلیٹ فارموں پر جاسکیں۔
شمال بنگال کے دوارس سیکشن پر واقع مداری ہاٹ اسٹیشن ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔ پلیٹ فارم نمبر 1 اور 2 کے درمیان نیا فٹ اوور برج بنایا گیا ہے جس پر 1.13 کروڑ روپئے لاگت آئی ہے۔ اس سے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر پہنچنے والی ٹرینوں سے اترنے اور چڑھنے میں مسافروں کو بہت سہولت ہوگی۔
بھارت کا ریلوے کا محکمہ پورے ملک کے تمام اہم ا سٹیشنوں پر اونچے اونچے فلیگ لگا رہا ہے۔ اس طرح کا ایک اونچا فلیگ جو نیو کوچ بہار اسٹیشن پر لگایا گیا ہے اسے بھی قوم کے نام وقف کیا گیا ہے۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.1798
(Release ID: 1699834)
Visitor Counter : 153