محنت اور روزگار کی وزارت

مزدور اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سنتوش کمار گنگوار نے پانچ آل انڈیا سروے کے لئے سوال نامے کے ساتھ سافٹ ویئر ایپلیکیشن اور انسٹرکشن منیولس کا آغاز کیا۔


مزدوروں کا ڈاٹا پالیسی بنانے میں اہم جانکاری دیتا ہے: گنگوار

Posted On: 18 FEB 2021 2:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی20،فروری2021

مزدوروں اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج لیبر بیورو جو کہ مزدور اور روزگار وزارت سے متعلق ایک دفتر ہے کے ذریعے منعقد کردہ آل انڈیا سروے کے لئے ٹرینرس ٹریننگ پروگرام کا آغاز سروے سے جڑی انسٹرکشن مینوئل اور سوال نامے اور اس کے لئے تیار کئے گئے سافٹ ویئر ایپلیکشن کو جاری کرکے کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ مزدور اور روزگار کے سکریٹری جناب اپوروچند اور مزدور اور روزگار کے سینئر صلاح کار اور لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ڈی پی ایس نیگی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت جناب گنگوار نے کہا کہ خاص طور سے کووڈ-19 وبا کے وقت میں پالیسی سازی میں ان پٹ کے طور پر مزدوروں کے سبھی پہلوؤں سے جڑے اعداد وشمار بے حد اہم ہیں۔ مائیگرینٹ مزدوروں، گھریلو کام گروں، پیشہ وروں اور ٹرانسپورٹ شعبے کے ذریعے پیدا کئے گئے روزگار کے بارے میں کئے گئے 5 آَل انڈیا سروے کو سب سے متاثر لیبر مارکیٹ شرکا پر ڈیٹا فراہم کرکے قومی سطح پر زبردست رول ادا کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے مزدور اور روزگار کے سکریٹری جناب اپوروچندرا اور لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی کے مثالی اور زبردست رول کے سلسلے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی جس کی وجہ سے آخر کار ان چار آل انڈیا سروے کا آغاز ممکن ہوپایا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00108YZ.jpg

مزدور اور روزگار کے سکریٹری جناب اپوروچندرا نے بتایا کہ سرکار نے ان سروے کے اہتمام کے لئے لیبر بیورو کی رہنمائی کرنے کے لئے ممبران کی حیثیت سے سرکردہ ماہرین اقتصادیا ت اور ماہرین اعداد وشمار ڈاکٹر ایس پی مکھرجی اور ڈاکٹر امیتابھ کندو کی صدارت اور مشترکہ صدارت کے تحت ایک ایکسپرٹ گروپ تشکیل دیا ہے۔ اس ایکسپرٹ گروپ نے اب تک گروپ اور ذیلی گروپ کی 46 میٹنگوں کا اہتام کیا ہے تاکہ ان سروں کے لئے سوال نامہ، انسٹرکشن مینوولز اور سیمپل ڈیزائن کو حتمی شکل دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب بیورو انفارمیشن ٹکنالوجی کے زیادہ استعمال کے بارے میں ڈیٹا جمع کرے گا جو اس مزدور اور روزگار کے شعبے میں ڈیٹا کی تیزی سے مانگوں کو مؤثر طور پر پورا کرنے میں اہل بناپائے گا۔

لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی نے جیو ٹیگنگ کے ساتھ کلاؤڈ کمپیوٹرس میں ڈیٹا اسٹوریج کے ساتھ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کے استعمال پر زور دیا، تاکہ ڈیٹا کلکشن پروسیسنگ اور اسسمیٹیشن میں اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سروے ملک میں روزگار کے منظر نامے کی ایک جامع تصویر فراہم کریں گے جس سے ملک کی مضبوط قومی روزگار پالیسی بنائی جاسکے گی۔

 لیبر بیورو کو پانچ آل انڈیا سرووں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

  1. مائیگرینٹ مزدوروں کا کل ہند سروے
  2. گھریلو کام گاروں (مزدوروں) کے بارے میں کل ہند سروے
  3. پیشہ وروں کے ذریعے پیدا کئے گئے روزگار کا کل ہند سروے
  4. ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پیدا کئے گئے روزگار کا کل ہند سروے
  5. کل ہند سطح پر سہ ماہی ایسٹیبلشمنٹ پر مبنی روزگار سروے

...............................................................

 

      ش ح، ح ا، ع ر

 

U-1782


(Release ID: 1699740) Visitor Counter : 279