مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

نرچرنگ نیبر ہڈس چیلنج کوہورٹ کا اعلان


25کوہورٹ شہروں کا انتخاب

منتخب شہروں کو مدد اور تکنیکی تعاون، 6 مہینوں میں فراہم کی جائے گی

60سے زیادہ شہروں نے اس چیلنج کے لئے درخواستیں داخل کی تھیں

Posted On: 18 FEB 2021 2:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18؍فروری:  رہائش  اور  شہری امور کی وزارت کے تحت  اسمارٹ سٹیز مشن  نے نرچرنگ  نیبر ہڈس چیلنج  کے لئے  برنارڈ وین لیئر فاؤنڈیشن (بی وی ایل ایف) اور  تکنیکی شراکت ڈبلیو آر آئی انڈیا  کے  تعاون سے  25 شہروں  کے کوہورٹ کا اعلان کیا۔ یہ چیلنج تین سالہ  پہل ہے، جس کا مقصد   حکومت کے  اسمارٹ  سٹیز مشن  کے تحت  چھوٹے بچوں  کے لئے ساز گار  ماحول  فراہم کرنا ہے۔

نرچرنگ نیبر ہوڈ چیلنج کوہورٹ کے تحت ، جن شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے  وہ اس طرح ہے۔ اگر تلہ،  بینگلور، کوئمبٹور، دھرم شالہ، ایروڈ،  ہبلی – دھار واڑ، حیدر آباد، اندرو،  جبل پور، کاکی ناڈا،  کوچی ، کوہیما،  کوٹہ،  ناگ پور، راج کوٹ، رانچی ، روہتک،  راور کیلا،  سلیم، سورت،  ترو اننت پورم ، تریپور، اجین،  وڈودرہ اور وارنگل۔ اس کوہورٹ  کو  اگلے 6 مہینوں کے دوران تکنیکی تعاون ، صلاحیت سازی  اور  تجربے ، آزمائشیں اور  پائلٹ پروجیکٹ کرنے کے لئے  مدد فراہم کی جائے گی،  تاکہ یہ  کوہورٹ شہریوں کی شرکت  اور  اپنی تجاویز کے تناظر میں  رائے عامہ  کو  ہموار کر سکیں۔

اس چیلنج کے  پہلے  مرحلے میں شہری  ایجنسیوں سے  درخواستیں مانگی گئی تھیں، جو 7  فروری  2021  تک جمع کرنی تھیں۔ پورے بھارت سے  63  شہروں نے  درخواستیں جمع کی تھیں، جن میں  انہوں نے  عوامی مقامات پر  پائلٹ منصوبوں،  نقل وحمل ،  چھوٹے بچوں  اور ان کی نگہداشت  کرنے والوں کی  طبی  اور نفسیاتی صحت  کی رسائی کے لئے  خدمات کی فراہمی  کرنا شامل تھا۔ درخواست شہروں کی فہرست سے  جانچ کمیٹی نے  درخواستوں  کی تجاویز کی بنیاد پر  25 شہروں کا انتخاب کیا ہے۔

مذکورہ  شہروں نے  مختلف  پائلٹ منصوبے  تجویز کئے تھے، جن میں  رہائشی  علاقوں میں  بچوں کے لئے ساز گار ، پیدل چلنے کی راہ داریاں،  محفوظ  نقل وحمل کے وسائل ، جن کا مقصد  چھوٹے بچوں اور ان کی نگہداشت کرنے والوں کے لئے شہری کچی بستیوں سے  خدمات کی فراہمی   ہے۔ فطرت کے ماحول میں کھیلنے کودنے کے مواقع  فراہم کرنا اور احتیاطی   مہیجات فراہم کرنا نیز  سرکاری اسکولوں کے میدانوں میں  کھلی جگہوں کو  اسکول کے  اوقات  کے بعد  عوامی  کھیل کے میدان  بنانا  شامل ہیں۔ سڑکوں اور کھلی جگہوں کے علاوہ دیگر پائلٹ منصوبوں میں  سرکاری دفاتر میں  چھوٹے بچوں کو سہولیات فراہم کرنا، بس شیلٹر  اور  ٹرانزٹ ہب بنانا ، آنگن واڑیوں کو  نیوٹری گارڈن  کے طور پر تیار کرنا اور  عمر کی مناسبت سے  کھیل کے ساز  و سامان فراہم کرنا  نیز  معذور  افراد کے لئے  انتظار  گاہیں اور  کھلی جگہوں پر  سائے ، بیٹھنے  کا انتظام کرنا، نیز  دودھ پلانے کے لئے  کیوبیکل بنانا  شامل ہے۔

 اسمارٹ سٹی  مشن کے  جوائنٹ سکریٹری اور مشن  ڈائریکٹر جناب کنال کمار  نے کہا کہ صحت مند شہری  ماحول کو چھوٹے بچوں کے لئے ساز گار بنانے کے لئے شہروں کو  شامل کرکے  اس چیلنج کے ذریعے  علاقہ جاتی سطحوں پر  توجہ  کی اہمیت  کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ  ایپروچ   اسمارٹ سٹی مشن سے پوری طرح ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد شمولیت پر مبنی ، عوام رُخی ترقی ، مقامی علاقوں کو  شہری  سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بہتر بنانا  اور ہمارے شہریوں کی زندگی کے معیار کو  اونچا اٹھانا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ  ملک بھر سے  شہر چیلنج کو  لینے کے لئے تیار ہیں اور  زیادہ حساس  شہری منصوبہ بندی اور ڈیزائن  کے لئے  عہد بستہ ہیں، جو لاکھوں چھوٹے بچوں اور ان کے خاندانوں کی ضروریات کی تکمیل  کریں گے۔

شہروں سے شرکت:

اس چیلنج کے لئے  سہ ماہی  درخواست کی مدت میں 100 شہروں کو شامل کیا گیا تھا، صفر سے  پانچ سال کی عمر کے چھوٹے بچوں اور  ان کی نگہداشت کرنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے شہروں سے  زبردست  جوش  کا مظاہرہ کیا گیا۔

مجموعی طور پر  پورے بھارت  میں 300 پائلٹ منصوبوں کی  تجویز  پیش کی گئی، جن سے  صفر سے پانچ  سال کی عمر کے 12 لاکھ بچوں کی معیار  زندگی میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ  عوامی  جگہوں پر  مداخلت، کے ذریعے  شہروں میں عوامی شمولیت کی سرگرمیاں بھی  تجویز کی ہیں، جن کا مقصد  رویہ جاتی تبدیلیاں کرنا ہے اور  شہری منصوبہ بندی اور   ترقی میں  مطلوبہ طویل مدتی پالیسی اور انتظامی  تبدیلیاں لانا ہے۔

 چیلنج کے بارے میں

شمولیت پر مبنی ترقی کے  مقصد کے تحت  بھارت سرکار  شہری علاقوں میں تمام  شہریوں، خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لئے بہتر مواقع بنانے کے لئے عہد بستہ ہے۔ 4 نومبر  2020  کو شروع کئے گئے   نرچرنگ نیبر ہوڈس چیلنج کے ذریعے  تمام اسمارٹ سٹیز ریاستوں،  ریاستوں کی راجدھانیوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ، جن کی آبادی 5 لاکھ سے زیادہ ہے،  درخواستیں مدعو کی گئیں۔

 اس تین سالہ پہل میں  تجاویز  آما دگی اور عہد بستگی کی بنیاد پر  منتخب کردہ شہروں کو  تکنیکی  مدد  اور  صلاحیت سازی میں تعاون دیا جائے گا تاکہ وہ چھوٹے بچوں کے معیار  زندگی کو بہتر بنانے کے لئے  مختلف  حل  تیار کرسکیں اور ان کے پائلٹ   منصوبے چلائیں اور  انہیں بڑے پیمانے پر  توسیع دیں۔  اس پرو گرام میں  شہری لیڈروں،  مینجروں ، انجینئروں ، شہری منصوبہ سازوں اور  آرکیٹکٹوں کو  بھارتی شہروں  کی منصوبہ بندی اور انتظام  کے لئے  چھوٹے بچوں پر  توجہ  مبذول کرنے پر  زور دیا جائے گا۔

 مزید معلومات کے لئے نرچرنگ نیبر ہڈس چیلنج کے لئے اس لنک کو ملاحظہ کیجئے: https://smartnet.niua.org/nurturing-neighbourhoods-challenge/web/۔

چیلنج پر مستقل اپڈیٹ کے لئے فالو کیجئے: @WRICitiesIndia on Twitter۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح-ع ا- ق ر)

U-1736


(Release ID: 1699356) Visitor Counter : 240