وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس نے حیدرآباد میں چھاپے مارے

Posted On: 18 FEB 2021 6:44PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس نے 28.01.2021 کو ایلورو میں واقع ایک گروپ پر آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے 21 مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ضبطیاں کیں۔یہ گروپس فلم فنانسنگ ، ایکوا کلچر ، رئیل اسٹیٹ ، فلموں کی تقسیم اور نقد قرضے دیتے ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران ، ہاتھ سے لکھی ہوئی کتابیں ، معاہدے اور غیر مجلد اوراق ضبط کئے گئے،  جن میں نامعلوم  نقد لین دین کا حساب کتاب درج تھا۔ یہ گروپ نقد میں بہت بڑی رقم قرض دیتا ہے اور اسی کے لئے نقد سود وصول کرتا ہے اور معاملات مخفی رکھے جاتے ہیں۔ یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ  13 کروڑ روپئے کے کچھ اندراجات کو حذف کردیا گیا تھا ، لیکن  رقم بازیافت کی گئی تھی۔ فلموں کی تقسیم اور تھیٹروں کی آمدنی سے ہونے والی آمدنی کو چھپانے کی بڑی کوشش بھی سامنے آئی ہے۔ یہ گروپ پلاٹوں کی فروخت میں رجسٹریشن کی قدر سے زیادہ رقم بھی وصول کرتا پایا گیا ہے۔

اب تک17.68 کروڑ کے اثاثے ضبط کئے گئے ہیں، جن میں 14.26 کروڑ روپے نقد، سونے کے زیورات، سونے اور چاندی  بھی شامل ہیں، جن کی لاگت 3.42 کروڑ بتائی گئی ہے۔

اس چھاپے ماری کی خاص بات یہ ہے کہ ایلورو اور راجامہندرورام جیسے مفصل  اسٹیشنوں میں اتنی بڑی رقم اور سونے کی ضبطی عمل میں آئی ہے۔مجموعی طو رپر ، اس چھاپے ماری کے نتیجے میں مال سال 17-2016 سے مالی سال 20-2019 کے درمیان 161 کروڑ روپے کے خفیہ مالی لین دین سے متعلق غیر قانونی دستاویزات سامنے آئی ہیں۔ یہ رقم لین دین کرنے والی  دونوں ہی متعلقہ پارٹیوں کے لئے ٹیکس کے دائرے میں آتی ہے۔

مزید چھان بین کا سلسلہ  جاری ہے۔

*************

( ش ح ۔ ع س ۔  ک ا(

U. No. 1722



(Release ID: 1699310) Visitor Counter : 104


Read this release in: Hindi , English , Tamil , Telugu