وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے بھارت- آسٹریلیا سرکلر معیشت ہیکاتھون (آئی-اے سی ای) سے خطاب کیا
سرکلر معیشت ہمارے سیارے پر پڑنے والے ماحولیاتی دباؤ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک کلیدی قدم ثابت ہوسکتی ہے: وزیراعظم
بھارت-آسٹریلیا کی مضبوط شراکت داری مابعد کووڈ دنیا کے خد وخال بنانے میں اہم رول ادا کرے گی:وزیراعظم
Posted On:
19 FEB 2021 10:26AM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍فروری: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہماری صارفیت کے پیٹرن پر گہرائی سے نظر ڈالنے کی ضرورت ہے اور اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم اس کے ذریعے ماحولیاتی اثرات کو کس طرح کم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمارے بہت سے چیلنجوں سے نمٹنے میں سرکلر معیشت (سرکلر اکانومی ) ایک کلیدی قدم ہوسکتا ہے۔ وہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھارت- آسٹریلیا سرکلر معیشت ہیکاتھون کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چیزوں کو ری سائیکل اور دوبارہ استعمال کرنا، کچرے کو کم کرنا اور ہمارے وسائل کی استعداد کو بڑھانا ہماری طرز زندگی کا اہم حصہ بن جانا چاہئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہیکا تھون میں نمائش میں دکھائی گئی جدت طرازی کے نمونے دونوں ممالک کو سرکلر معیشت کے حل اختیار کرنے کی ترغیب دیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے اور انہیں صنعتی پیمانے پر بڑھانے کے لئے راستے کھولنے پر بھی زور دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’ہمیں نہیں بھولنا چاہئے کہ مادر ارضی کی ہر چیز کے ہم مالک نہیں ہیں، بلکہ ہم مستقبل کی نسلوں کے صرف امین ہیں۔‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ ہیکاتھون میں آج کے نوجوان شرکاء کی توانائی اور جوش بھارت اور آسٹریلیا کی ترقی پذیر شراکت داری کی علامت ہے۔ وزیراعظم نے آخر میں کہا کہ ’’بھارت آسٹریلیا کی شراکت داری ما بعد کووڈ دنیا کے خد وخال بنانے میں اہم رول ادا کرے گی اور ہمارے نوجوان، ہمارے جدت طراز افراد، ہماری اسٹارٹ اپس اس حصہ داری میں صف اول میں کھڑے ہوں گے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ع ا- ق ر)
U-1732
(Release ID: 1699294)
Visitor Counter : 224
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam