پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے آئی ایل ایس ، بھوبنیشور کے یوم تاسیس میں تقریر کی


انہوں نے اوڈیشہ میں زندگی اور روزی روٹی کے لئے اور زیادہ تعاون کرنے کو کہا

Posted On: 18 FEB 2021 3:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 فروری 2021/پیٹرولیم اور قدرتی گیس  نیز  فولاد کے  وزیر ڈاکٹر پردھان  پردھان نے  صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نیز سائنس اور ٹکنالوجی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن  کے ہمراہ آج بھونیشور  کے  انسٹی ٹیوٹ آف    لائف سائنسیز ، کے  32ویں   یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر خصوصی خطاب کیا۔ آئی  ایل ایس بھونیشور کو  ادارے کے درخشاں سفر میں شاندار سنگ میل کے لئے   مبارک باد دیتے ہوئے  جناب پردھان نے کہا کہ اس کی لگن اور کوششوں کے ذریعہ لوگوں کی توقعات پورا کرنا اور سماج کو فائدہ پہنچانے کا عمل جاری رہے گا۔ 

جناب پردھان نے کہاکہ   اوڈیشہ کی ساحلی پٹی  نیلگوں (سمندری  مصنوعات پر مبنی معیشت) معیشت   کے عزت مآب وزیراعظم  جناب نریندر مودی کے ویژن  میں توجہ کا مرکز رہی ہے۔    انہوں نے ڈاکٹر ہرش وردھن سے درخواست کی  آئی ایل  ایس میں   بحری بائیو ٹکنالوجی کے بارےمیں  مہارت کا ایک مرکز قائم کیا جائے جس سے اوڈیشہ میں بحری مصنوعات پر مبنی  دیرپا اقتصادی ترقی  کے پورے امکانات  سامنے آنے میں مدد ملے۔

 جناب پردھان میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا   کہ آئی ایل ایس  اوڈیشہ کے عوام کی زندگیوں   اور  روزی روٹی پر واضح اثر   مرتب کرنے کے  لئے  کام  کررہا ہے۔ انہوں نے اوڈیشہ کے  آرزومند ضلع  نبرنگ  پور میں   آئی ایل ایس کے  کام کی  خاص طور پر تعریف کی۔  انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا    کہ آئی ایل ایس  مشرقی اور  شمال مشرقی بھارت کے  دوسرے حصوں میں  اپنی سرگرمیوں میں توسیع کررہا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ  ’’عزت مآب وزیراعظم مودی کا یہ واضح خیال ہے کہ جب تک بھارت کا مشرقی حصہ  ملک کے دوسرے حصوں  کے برابر نہیں آجاتا  ملک  کی  خوشحالی    حاصل نہیں کی جاسکتی۔ ‘‘

جناب پردھان نے عزت مآب وزیراعظم   جناب نریندر مودی کی قیادت میں وبائی بیماری کووڈ 19 سے  موثر طور پر نمٹنے کے لئے  صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر   ڈاکٹر ہر ش وردھن کی ستائش کی۔  انہوں نے اس وبائی بیماری کے خلاف  جدوجہد میں    اہم کردار ادا  کرنے پر    آئی ایل ایس کی بھی تعریف کی۔

 

ش ح۔ ج۔ج

Uno-1705


(Release ID: 1699256) Visitor Counter : 139