وزارت دفاع

کھیل کے شعبوں (روئنگ، جمناسٹک اور باسکٹ بال) میں بوائز اسپورٹس کمپنی، بی ای جی اینڈ سینٹر، کِرکی، پونے کے ذریعہ بھرتی کا طریقۂ کار

Posted On: 17 FEB 2021 3:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17 /فروری 2021 ۔

  1. بامبے انجینئر گروپ اینڈ سینٹر، کرکی، پونے-03 کے بوائز اسپورٹس کمپنی میں بھرتی 25 مارچ 2021 سے 31 مارچ 2021 تک ہوگی۔ ریاستی / قومی / بین الاقوامی سطح پر تمغے حاصل کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ داخلے کا وقت صبح 0700 بجے سے 1000 بجے تک ہوگا۔
  2. اہلیتی معیار

نمبر شمار

کھیل کی نوعیت

عمر

تعلیمی لیاقت

(اے)

روئنگ، جمناسٹک اور باسکٹ بال

08 سے 14 سال کی عمر (25 مارچ 2007 اور 25 مارچ 2013 کے درمیان پیدائش ہوئی ہو جس میں دونوں تاریخیں شامل ہیں)

کم از کم چوتھی پاس

 

  1. امیدواروں کو اپنے والدین / سرپرست کے ساتھ درج ذیل اصل دستاویزات کے ساتھ انتخابی پروسیجر کے لئے بوائز اسپورٹس کمپنی، بی ای جی اینڈ سینٹر، کِرکی، پونے آنا ہے:
  1. پیدائش کا سرٹیفکیٹ (پیدائش اور اموات کے رجسٹرار کے ذریعہ جاری کردہ سرٹیفکیٹ)۔
  2. اسکول کے پرنسپل کے ذریعہ جاری کردہ تعلیمی سرٹیفکیٹ / مارکشیٹ۔
  3. متعلقہ کھیل میں حصولیابی سے متعلق سرٹیفکیٹ۔
  4. ذات (کاسٹ) کا سرٹیفکیٹ۔
  5. تحصیل دار / ایس ڈی او / ایس ڈی ایم کے ذریعہ جاری کردہ رہائشی / ڈومیسائل سرٹیفکیٹ۔
  6. پاسپورٹ سائز کی 10 تازہ ترین رنگین تصاویر۔
  7. آدھار کارڈ۔
  8. کیرٹ سرٹیفکیٹ۔
  9. متعلقہ کھیل سے متعلق اسپورٹس کٹ اور دیگر ساز و سامان۔
  1. امیدواروں کو اپنے خرچ پر انڈکشن ریلی میں شامل ہونا ہوگا۔ اسکریننگ کے وقت امیدوار اور اس کے ساتھ آنے والے شخص کو اپنے قیام اور آمد و رفت کا نظم خود کرنا ہوگا۔
  2. حتمی طور پر منتخب ہوئے امیدواروں کو مفت کھانا پینا، رہنا، دسویں تک پڑھائی، اسپورٹس کٹ، بیمہ، میڈیکل اور سائنٹفک کوچنگ کی سہولت دی جائے گی۔ اس کے بعد اہل امیدوار کو مقررہ ضابطوں کے مطابق فوج میں بھرتی کا موقع دیا جائے گا۔
  3. کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی اقدامات۔ سبھی امیدواروں کو بھرتی کے دوران ماسک اور دستانے پہننا اور آر ٹی – پی سی آر / ریپڈ اینٹی جین نگیٹیو سرٹیفکیٹ اور نو رِسک سرٹیفکیٹ ریلی میں شمولیت کے لئے ساتھ لانا ہوگا۔
  4. مزید تفصیلات کے لئے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں:

9322581748/ 7992200216/ 8764063579/ 7030458444

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1664

 


(Release ID: 1698940) Visitor Counter : 149